rss

انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ: حقوقِ انسانی کے عالمگیر اعلامیے سے وابستگی کا عہدِ نو

Español Español, English English, Português Português, Français Français, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
21 ستمبر 2020

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکہ کی جانب سے ورچوئل تقریب کا اہتمام

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے موقع بدھ، 23 ستمبر کو امریکی حکومت انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے (یو ڈی ایچ آر) کی دائمی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لیے ایک ورچوئل تقریب کی میزبانی کرے گی۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر کیلی کرافٹ خطاب کریں گے جس کے بعددفتر خارجہ میں جمہوریت، انسانی حقوق و محنت کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ ڈیسٹروکی نگرانی میں ایک گروہی مباحثہ ہو گا۔

اس سال اقوام متحدہ کے قیام کو 75 برس اور آئندہ دسمبر میں ‘یو ڈی ایچ آر’ کے قیام کو 72 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یو ڈی ایچ آر کا قیام کسی حد تک انسانی حقوق کی امریکی روایت سے متاثر ہو کر عمل میں آیا تھا جس کی متعدد دفعات امریکہ کے اعلامیہء آزادی اور حقوق کے قانون کا عکس ہیں۔ امریکہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے کہے گا کہ وہ یو ڈی ایچ آر میں بیان کردہ مقاصد اور اس کے بنیادی اصولوں کی تکمیل کے لیے ازسرنو عہد کریں جن کی رو سے تمام انسانوں کو عالمگیر حقوق حاصل ہیں جنہیں حکومتیں واپس نہیں لے سکتیں۔

یہ تقریب www.state.gov پر براہ راست دکھائی جائے گی اور اس کی ریکارڈنگ دفتر خارجہ میں ‘یو این 75’ سے متعلق تقریبات کے صفحے پر دستیاب ہو گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں