rss

امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان کا مشاورتی اجلاس

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
25 ستمبر 2020

امریکہ، آسٹریلیا، انڈیا اور جاپان کے اعلیٰ حکام نے 25 ستمبر 2020 کو ورچوئل ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد، کُھلے، اور جامع خطہ ہند۔الکاہل کو ترقی دینے کی مجموعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاروں جمہوری ممالک نے کوویڈ۔19 وباء کے خلاف اقدامات، شفافیت کے فروغ، غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے، اور قانون کی بنیاد دپر قائم نظام کے تحفظ پر بات چیت کی جو اِس خطے میں طویل عرصہ سے رائج ہے۔

حکام نے ڈیجیٹل ربط اور محفوظ مواصلاتی نظام کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر ففتھ جنریشن (5جی) نیٹ ورکس کے لیے قابل اعتماد فروخت کنندگان سے کام لینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے انسداد دہشت گردی، سمندری سلامتی، سائبر سکیورٹی اور علاقائی ربط پر تعاون بڑھانے کے طریقوں کا کھوج لگایا۔ علاویں ازیں ایسے معیاری بنیادی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی جن کی بنیاد بہترین عالمی معیارات پر ہو۔ معیاری بنیادی ڈھانچےسے متعلق سرمایہ کاری کے بارے میں جی20 اصول اس کی مثال ہیں۔ شرکاء نے اہم نوعیت کی معدنیات، طبی سازوسامان، اور ادویات جیسے شعبوں میں اشیاء کی فراہمی بہتر بنانے کی ضرورت کو بھی واضح کیا۔

حکام نے آسیان کی مرکزیت اور آسیان کے زیرقیادت علاقائی تعمیر کے لیے اپنے ممالک کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جنوبی بحیرہ چین کے میکانگ ذیلی خطے اور ہند۔الکاہل میں اکٹھے کام کرنے کے طریقوں پر غور کیا تاکہ عالمگیر قانون، اجتماعیت، علاقائی استحکام، اور وباء کے بعد بحالی کی کوششوں میں مدد دی جا سکے۔

اِس موقع پر چاروں ممالک نے اعلیٰ حکام اور وزارتوں کی سطح پر باقاعدہ مشاورتیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں