rss

فضیلت مآب شیخ صباح ال احمد الصباح کے انتقال پر امریکہ کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
29 ستمبر 2020

 

فضیلت مآب شیخ صباح ال احمد الصباح کے انتقال کی خبر ہمارے لیے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ ہم ان کے خاندان اور کویت کے عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ کویت کے مستقبل کے لئے اُن کے تصور  کی بدولت کویت نے موجودہ خوشحال اور جدید ریاست کی صورت اختیار کی اور ان کی عالمگیر قیادت کے نتیجے میں کویت اور مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں پائیدار اور مثبت تبدیلی آئی۔ فضیلت مآب شیخ صباح ال احمد الصباح ایک محترم رہنما اور تمام ممالک کے دوست تھے۔ امریکہ علاقائی استحکام اور سلامتی کے فروغ میں امیر کی مضبوط شراکت کی بھرپور قدر کرتا ہے۔ اس کا اظہار ان کی خدمات کی بھرپور ستائش کے طور پر صدر کی جانب سے انہیں چیف کمانڈر کے درجے کا باوقار لیجن آف میرٹ اعزاز دیے جانے سے ہوتا ہے۔ ہم خلیجی ممالک میں یگانگت میں سہولت دینے کی کوششوں اور ان کی انسان دوستی کو خاص طور پر سراہتے ہیں۔ ہم ان کی میراث کا احترام کرتے ہیں اور کویت کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت اور دوستی کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں