rss

نائب وزیر خارجہ بیگن کا دورہ انڈیا و بنگلہ دیش

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
9 اکتوبر 2020

 

نائب وزیر خارجہ سٹیون ای بیگن 12 سے 16 اکتوبر تک انڈیا اور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔

نائب وزیر خارجہ سٹیون بیگن 12 تا 14 اکتوبر انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوں گے جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ انڈیا۔امریکہ فورم کے موقع پر کلیدی خطاب کرنا ہے۔ 6 اکتوبر کو وزیر خارجہ پومپیو کی انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے اور اس سال کے آخر میں امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ سے قبل نائب وزیر خارجہ بیگن کی انڈیا کے حکام سے ملاقاتوں میں امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت کو ترقی دینے اور  خطہ ہند۔الکاہل اور دنیا بھر میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ممکن بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

نائب وزیر خارجہ بیگن 14 سے 16 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سطحی سرکاری حکام سے ملاقاتوں میں امریکہ۔بنگلہ دیش شراکت کی توثیقِ نو کریں گے۔ بنگلہ دیش میں نائب وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کے موقع پر تمام ممالک کی مشترکہ خوشحالی  کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد، کُھلے، جامع اور پُرامن خطہ ہند۔الکاہل کے حوالے سے ہمارے مشترکہ تصور کو فروغ دینے، کوویڈ۔19 کے خلاف اقدامات اور اس کے اثرات سے بحالی کی کوششوں اور پائیدار معاشی ترقی  پر توجہ دی جائے گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں