rss

وزیر خارجہ پومپیو کی انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور جے شنکر سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 اکتوبر 2020

 

دفتر خارجہ کے نائب ترجمان اول کیل براؤن کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے نئی دہلی میں امریکہ۔انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ سے قبل آج انڈیا کے وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر جے شنکر نے دو سال سے کچھ ہی زیادہ عرصہ میں امریکہ۔انڈیا 2+2 ڈائیلاگ کے اس تیسرے دور کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ یہ اجلاس امریکہ اور انڈیا کے مابین مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو اور ان کے انڈین ہم منصب نے کوویڈ۔19 سے لاحق مشترکہ مسائل سے نمٹنے اور علاقائی سلامتی کے امور پر اقدامات سے لے کر ویکسین کی تیاری میں تعاون اور معاشی خوشحالی تک متعدد امور پر بات چیت کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت دونوں ممالک، خطہ ہند۔الکاہل اور پوری دنیا کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انڈیا کی آئندہ رکنیت اور امریکہ و انڈیا کے لیے باہمی اور عالمگیر دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون کے موقع کا خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک نے امریکہ۔انڈیا شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافے مواقع کی توقع ظاہر کی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں