rss

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا ناروے اور قطر کا دورہ

العربية العربية, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
27 اکتوبر 2020
افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا ناروے اور قطر کا دورہ

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 26 اکتوبر کو اوسلو روانہ ہوئے۔ ناروے میں انہوں نے افغان امن عمل کے لیے عالمی تعاون اور مدد پر بات چیت کی ہے۔ سفیر خلیل زاد دوحہ میں افغان مذاکراتی ٹیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وہ افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کے لیے جاری گفت و شنید کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے اور فریقین پر زور دیں گے کہ وہ ملک بھر میں افغانوں پر تشدد میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر روکیں۔ افغانستان میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ فریقین کو تشدد میں کمی کے لیے فوری معاہدہ درکار ہے تاکہ اس کی بدولت ایک مستقل اور جامع جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ خلیل زاد عالمی شراکت داروں کے ساتھ دونوں مذاکراتی ٹیموں پر زور دیں گے کہ وہ اپنی کوششیں تیز کریں اور ایک ایسے سیاسی لائحہ عمل پر اتفاق کریں جس کے نتیجے میں افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ اس عمل کو باقاعدہ مذاکرات میں تبدیل کریں۔ دونوں فریقین کے لیے امریکی اور عالمگیر معاونت بدستور دستیاب ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں