rss

مذہبی آزادی کا عالمی دن

Português Português, English English, Français Français, Русский Русский, العربية العربية, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
27 اکتوبر 2020
مذہبی آزادی کا عالمی دن
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

بائیس سال پہلے آج کے دن امریکہ نے ‘عالمگیر مذہبی آزادی کا قانون 1998’ نافذ کر کے ہر جگہ تمام لوگوں کے لیے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کے فروغ اور دفاع سے متعلق اپنے عہد کی ازسرنو توثیق کی۔ امریکہ کے بانیوں کے تصور کی بنیاد پر ہماری حکومت نے طے کیا کہ ہر فرد کو اس کے مذہب یا اعتقادات سے قطع نظر اپنی زندگی کو اپنے ضمیر کے مطابق ترتیب دینے کی آزادی ہونی چاہیے۔

مذہبی آزادی اور انسانی وقار کے دیگر موضوعات امریکہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ دنیا یہ بات جان چکی ہے۔

تاہم آج بھی دنیا میں مذہبی آزادی کی بدترین خلاف ورزی کرنے والے تین ممالک، عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی)، ایران اور شمالی کوریا نے اپنے ہی عوام کو خاموش کرنے کے لیے اپنے جابرانہ اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ بدترین بات یہ ہے کہ پی آر سی ایسے مذاہب اور اعتقادات کی تمام اقسام کا خاتمہ چاہتا ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کے نظریے سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اس سے برعکس فروری 2020 میں مذہب یا عقیدے کی آزادی سے متعلق عالمگیر اتحاد کے آغاز کے بعد 31 ممالک نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے حوالے سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے خود کو وقف کرنے والے ہم خیال ملکوں کے نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ کوویڈ۔19 وبا کی یلغار کے بعد متعدد ممالک نے مذہبی بنیاد پر ناجائز طور سے قیدمیں رکھے گئے  لوگوں کو رہا کر کے انہیں اپنے اہلخانہ کے ساتھ یکجا ہونے کی اجازت دی ہے۔ ہم دوسرے ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھی ان کی پیروی کریں۔

مذہبی آزادی سے متعلق عالمگیر تحریک اب حقیقت بن چکی ہے جو کہ علاقائی، ثقافتی اور سیاسی تنوع سے بھرپور ہے اور ایک عالمگیر اور واضح سچائی کی شہادت دیتی ہے کہ ہر جگہ ہر فرد کو کسی عقیدے پر ایمان رکھنے یا نہ رکھنے، اپنے اعتقادات تبدیل کرنے، اپنے عقائد پر بات کرنے اور اس کی تعلیم دینے کا حق ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق عالمی دن پر امریکہ کو مذہب کی آزادی کو فروغ دینے اور اس کے دفاع پر فخر ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں