rss

وزیر خارجہ پومپیو کی انڈیا کے وزیراعظم مودی سے ملاقات

English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
27 اکتوبر 2020

دفتر خارجہ کے نائب ترجمان اول کیل براؤن کے مطابق:

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر کے ساتھ نئی دہلی میں انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ پومپیو اور وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے مابین گرمجوش اور قریبی تعلقات کا خیرمقدم کیا جن کی بنیاد ہماری توانا جمہوری روایات پر ہے اور جنہوں نے  دونوں ممالک کے شہریوں کے مابین مضبوط رشتوں سے فروغ پایا ہے۔ وزیر خارجہ پومپیو اور وزیراعظم مودی نے علاقائی اور عالمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن پر امریکہ اور انڈیا ایک دوسرے سے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ ان میں کوویڈ۔19 کے خلاف اقدامات، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور آزاد و کھلے خطہ ہند۔الکاہل میں مشترکہ مفادات شامل ہیں۔ وزیر خارجہ اور وزیراعظم نے امریکہ۔انڈیا جامع عالمگیر تزویراتی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا تاکہ دونوں ممالک، خطہ ہند۔الکاہل اور پوری دنیا کے لیے سلامتی اور خوشحالی بہتر طور سے یقینی بنائی جا سکے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں