rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2019-02-14

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو اور پولینڈ کے وزیر برائے امور خارجہ یاکزیک زیپوٹوز کی پریس کانفرنس

وزیر پومپئو: سہ پہر بخیر۔ میں آج حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں وزیر خارجہ کی باتوں کو دہرانا نہیں چاہتا۔ یقیناً ہم سوال و جواب کے موقع پر اس بارے میں مزید بات کر سکتے ہیں۔ میں ان تمام باتوں سے متفق ہوں۔


انڈین سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ نائب ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کا بیان

امریکہ انڈین ریاست جموں و کشمیر میں آج سنٹرل ریزرو پولیس فورس پر دہشت گرد حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے۔

دستیاب ہے:

نائب صدر پنس کا وارسا میں وزارتی اجلاس کے موقع پر ظہرانے سے خطاب پی جی ای نیشنل سٹیڈیم

نائب صدر: وزیراعظم موراویکی، وزیراعظم نیتن یاہو، وزیر پومپئو، قابل احترام حاضرین: مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی پر مبنی مستقبل کے فروغ پر اس پہلے وزارتی اجلاس میں آپ تمام لوگوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزاز اور قدرافزائی کا باعث ہے۔


انڈیا میں دہشت گرد حملے پر وائٹ ہاؤس کے سیکرٹری اطلاعات کا بیان

امریکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے جس میں انڈیا کے نیم فوجی دستوں کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک اور 44 دیگر زخمی ہوئے۔

دستیاب ہے:

2019-02-13

مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی پر مبنی مستقبل کے فروغ کے لیے وزارتی اجلاس

مشرق وسطیٰ میں مسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اسلحے کے پھیلاؤ اور انسانی بحران سے لے کر دہشت گردی اور توانائی کے تحفظ تک اور ایسے دیگر مسائل خطے میں استحکام اور دنیا بھر کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہیں۔


2019-02-07

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ دنیا بھر میں خواتین کو معاشی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

''دنیا بھر میں خواتین پر سرمایہ کاری کر کے گویا ہم خاندانوں پر، خوشحالی پر اور امن پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔'' ۔۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ


2019-02-06

داعش کے خلاف عالمگیر اتحاد کے وزارتی اجلاس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افتتاحی خطاب

آج یہاں دفتر خارجہ میں اتنی بڑی تعداد میں ممتاز سفارت کاروں اور داعش کے خلاف عالمگیر اتحاد کے رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے دیگر لوگوں کے درمیان موجودگی اعزاز کی بات ہے۔ ہمارا یہ اتحاد 74 ممالک اور 5 عالمگیر اداروں پر مشتمل ہے جو اس نفرت انگیز دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ یہ واقعتاً نفرت انگیز ہے۔


2019-02-05

وزیر خارجہ پومپئو کی افغان صدر غنی سے بات چیت

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج افغان صدر غنی سے بات چیت کی جس کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کے لیے امریکی عزم کا اعادہ تھا۔ وزیر خارجہ نے ایک جامع امن عمل میں سہولت دینے کے لیے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے نمایاں کردار کا تذکرہ کیا۔


صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے سٹیٹ آف دی یونین خطاب

محترمہ سپیکر، جناب نائب صدر، ارکان کانگریس، امریکی خاتون اول اور میرے امریکی ہموطنو:
آج رات ہم لامحدود امکانات کے لمحے میں ایک ساتھ ہیں۔ نئی کانگریس کے آغاز پر میں تمام امریکیوں کے لیے تاریخی کامیابیوں کے حصول کی خاطر آپ کے ساتھ یہاں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔


2019-01-11

وزیر خارجہ پومپئو کا خلیجی ممالک کا دورہ

امریکہ بحرین، کویت، اومان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی شراکتوں سے پوری طرح وابستہ ہے۔
یہ خلیجی شراکتیں مشترکہ علاقائی مقاصد کے حصول کے لیے اہم ہیں۔ ان مقاصد میں داعش کی شکست، بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی سے نمٹنا، توانائی کی عالمگیر ترسیلات کا تحفظ اور ایرانی جارحیت کو واپس پھیرنا شامل ہیں۔