rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2019-07-18

نائب وزیر خارجہ سلوین اور اعلیٰ امریکی حکام کی نیٹو اتحادیوں کو امریکہ روس سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ پر بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:

18 جولائی کو نائب وزیر خارجہ سلوین نے اسلحے پر کنٹرول اور عالمی سلامتی کے امور کی نائب وزیر اینڈریا تھامپسن اور قومی سلامتی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ٹم موریسن کے ساتھ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نارتھ اٹلانٹک کونسل (این اے سی) کو جنیوا میں روسی حکام کے ساتھ اپنے حالیہ سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے وزارتی اجلاس مذہب یا عقیدے کے احترام پر بیان

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے ہمیں تسلیم ہے کہ تمام روایات سے تعلق رکھنے والی مذہبی برادریاں دنیا میں اچھائی کی طاقتور اور پرامن قوتیں بن سکتی ہیں۔ ہم تمام حکومتوں سے کہتے ہیں کہ وہ کسی عقیدے پر یقین رکھنے یا نہ رکھنے، کسی مخصوص مذہبی روایت پر عمل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فرد کے انسانی حق کا احترام کریں۔ ہم مذہبی اچھائی کو مانتے ہیں جو دنیا بھر میں خدمت، دردمندی اور سخاوت کے بے شمار بے لوث اقدامات سے عیاں ہوتی ہے اور ہم مذہب کے نام پر کیے جانے والے ہولناک کاموں کی مذمت کرتے ہیں۔


2019-07-17

نائب وزیر خارجہ سلوین کی روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو کے ساتھ سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت

نائب وزیر خارجہ جان جے سلوین نے آج اسلحے پر کنٹرول اور عالمی سلامتی سے متعلق امور کی نائب وزیر اینڈریا تھامپسن کے ساتھ سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ روس سٹریٹیجک سکیورٹی ڈائیلاگ میں اعلیٰ حکام پر مشتمل امریکی وفد کی قیادت کی۔ ان حکام کا تعلق قومی سلامتی کونسل، محکمہ دفاع اور محکمہ توانائی سے تھا۔ روسی وفد کی قیادت روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کی۔


2019-07-12

افغان امن عمل سے متعلق چار فریقی مشترکہ بیان

درج ذیل بیان کا متن امریکہ، روس، پاکستان اور چین کی حکومتوں نے 10 اور 11 جولائی 2019 کو افغان امن عمل سے متعلق بیجنگ میں چار فریقی اجلاس کے موقع پر مشترکہ طور پر جاری کیا۔


2019-07-10

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عزت مآب عمران خان کا دورہ امریکہ سیکرٹری اطلاعات کا بیان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ 22 جولائی 2019 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کریں گے۔

دستیاب ہے:

2019-07-02

بلوچستان لبریشن آرمی و حسین علی حزیمہ کی بطور دہشت گرد نامزدگیاں اور جنداللہ کی نامزدگیوں میں ترامیم

دفتر خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور حزب اللہ کے آلہ کار حسین علی حزیمہ کو انتظامی حکم (ای او) 13224 کے تحت خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے جنداللہ کی بطور دہشت گرد نامزدگیوں میں ترمیم کرتے ہوئے گروہ کے نئے بنیادی نام جیش العدل اور وابستہ دیگر ناموں کو بھی اس کے ساتھ شامل کر لیا ہے۔

دستیاب ہے:

2019-07-01

کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت

امریکہ آج افغانستان میں ہونے والے خوفناک حملے کی کڑی مذمت کرتا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حملےمیں زخمی ہونے والوں میں قریباً 50

دستیاب ہے:

امریکہ کا ایران سے ہر طرح کی یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ

ایرانی حکومت نے اپنے جوہری عزائم کو ترقی دینے کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ دنیا میں ریاستی سطح پر دہشت گردی کا سب سے بڑا معاون عالمی برادی سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کی غرض سے اپنے جوہری پروگرام سے کام لے رہا ہے۔


ایرانی حکومت کی جانب سے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ

ایرانی حکومت نے آج یورینیم کی افزودگی میں اضافے کا قدم اٹھایا ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اسے کسی بھی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینا غلطی تھی۔


2019-06-26

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو اور انڈین وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کی صحافیوں سے گفتگو

وزیر پومپئو: شکریہ۔ سبھی کو سہ پہر بخیر۔ یہاں آنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ وزیراعظم مودی کی غیرمعمولی انتخابی فتح سے فوری بعد یہاں آمد میرے لیے خوشی کا موقع ہے۔ میں نے خود چند انتخابی مہمات میں حصہ لیا ہے، یہ غیرمعمولی طور پر متاثرکن فتح ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں جو مینڈیٹ ملا وہ بے حد اہم ہے۔

دستیاب ہے: