rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2018-11-07

نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ جنیوا

جنوبی و وسطیٰ ایشیا کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز افغانستان پر 'جنیوا وزارتی کانفرنس' کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کے لیے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا جائیں گی۔ نومبر کے اواخر میں ہونے والی یہ کانفرنس افغان حکومت کے لیے ان اہم اصلاحات پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی پیشرفت کی بابت آگاہ کرنے کا موقع ہو گا جن کی بدولت ملک امن اور خود انحصاری کی منزل سے قریب آ جائے گا۔

دستیاب ہے:

2018-11-05

امریکی حکومت کا بے مثل معاشی دباؤ کی مہم کے سلسلے میں ایرانی حکومت کے خلاف پابندیوں کا مکمل ازسرنو نفاذ

آج ایرانی حکومت کو ہدف بنانے کے لیے ایک دن میں پہلی سب سے بڑی کارروائی کے طور پر امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر (او ایف اے سی) نے 700 سے زیادہ افراد، اداروں، طیاروں اور بحری جہازوں پر پابندیاں


2018-11-02

ایران کے خلاف پابندیوں پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو اور وزیر خزانہ سٹیون ٹی منوچن کی پریس بریفنگ

مس نوئرٹ: شکریہ جناب۔ سبھی کو صبح بخیر اور ایران کے خلاف پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے متعلق آج کی آن ریکارڈ بریفنگ کال میں خوش آمدید۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج وزیر خارجہ مائیکل پومپئو اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ یہ دونوں حضرات ابتدا میں مختصر گفتگو کے بعد آپ کے سوالات کا جواب دیں گے۔ ہم وزیر پومپئو سے آغاز کریں گے۔ جناب وزیر بات کیجیے۔


صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ ناقابل قبول ایرانی معاہدے کے تحت اٹھائی گئی تمام پابندیاں دوبارہ نافذ کر رہے ہیں

REIMPOSING ALL SANCTIONS: President Donald J. Trump is reimposing the toughest sanctions ever on Iran, targeting many of the corrupt regime’s critical sectors.


ایران کے خلاف جوہری پروگرام سے متعلق پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر صدر کا بیان

میں نے مئی میں اعلان کیا تھاکہ امریکہ خوفناک یکطرفہ ایرانی جوہرے معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔


ایران کے لیے خصوصی نمائندے برائن ہک کی میڈیا بریفنگ

برائن ہک: مجھے آپ کے سوالات لے کر خوشی ہو گی۔ آپ وزیر کی گفتگو سن چکے ہیں۔ میں صرف (ناقابل سماعت)


2018-10-23

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو کی پریس بریفنگ

میں اپنی بات کا آغاز ایک افسردہ یاد سے کرنا چاہتا ہوں۔ پینتیس سال پہلے آج کے دن ایرانی حکومت کے تربیت یافتہ حزب اللہ کے دہشت گردوں نے لبنانی شہر بیروت میں دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک میرین کی بیرکوں پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 241 میرین، سیلر اور سپاہی ہلاک ہو گئے تھے۔ ہم دہشت گردی کے اس بزدلانہ عمل یا ان بہادروں کو کبھی نہیں بھلائیں گے جو پرامن تھے اور جنہوں نے اس دن اپنی جانوں کی قربانی دی۔

دستیاب ہے:

امریکی محکمہ خزانہ اور دہشت گردی کی مالیات کے خلاف مرکز کے شراکت داروں کی طالبان سہولت کاروں اور ان کے ایرانی معاونین پر پابندیاں

ریاض ۔۔ آج دہشت گردی کی مالیات کے خلاف مرکز (ٹی ایف ٹی سی) کے سات رکن ممالک نے افغان حکومت کی سلامتی کو کمزور کرنے والے طالبان کرداروں اور ان کے ایرانی معاونین کو سامنے لانے اور ان کی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ٹی ایف ٹی سی کے رکن ممالک نے طالبان سے وابستہ سات افراد کو پابندیوں کے لیے نامزد کیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اس دہشت گرد گروہ کی مدد کے لیے ایرانی معاونت میں سہولت دے رہے ہیں۔

دستیاب ہے:

2018-10-19

نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ بنگلہ دیش

دفتر برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کی نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز 20 تا 23 اکتوبر بنگلہ دیش میں ڈھاکہ اور کاکس بازار کا دورہ کریں گی۔

دستیاب ہے:

2018-10-18

وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا بیان یروشلم میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل کا ادغام

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ 14 مئی کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ یروشلم میں کھولے جانے کے بعد ہم نے یروشلم میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل کو واحد سفارتی مشن کے طور پر مدغم کر کے اہم اہلیتوں کے حصول اور اپنی کارگزاری مزید موثر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ میں نے اسرائیل میں اپنے سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین سے اس ادغام میں رہنمائی کرنے کو کہا ہے۔