rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2020-02-14

شمالی کوریا کے لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا سے لاحق خطرہ

شمالی کوریا کے لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا سے لاحق خطرے پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔

دستیاب ہے:

2020-02-12

ایران کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے کیے گئے وعدے

امریکہ ایران سے کہتا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ضابطوں کی پاسداری کرے جو عالمی مالیاتی نظام کو غیرقانونی مالیات کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ کسی بھی دوسرے ملک جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔ دنیا میں قریباً ہر ملک یہ ضابطے اپنا چکا ہے۔


وزیر خارجہ پومپیو کی سعودی وزیر خارجہ السعود سے ملاقات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ پومپیو اور وزیر خارجہ السعود نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں ایرانی حکومت کے تخریبی طرزعمل کا مقابلہ کرنے کی مسلسل ضرورت بھی شامل ہے۔


2020-02-10

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام کی پہلی سالگرہ پر تقریب کی میزبانی کریں گے

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام (ڈبلیو-جی ڈی پی) کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ تقریب بدھ 12 فروری 2020 کو صبح 9:00 بجے دفتر خارجہ کے بنجمن فرینکلن روم میں منعقد ہو گی۔

دستیاب ہے:

2020-02-06

نسوانی ختنے کے خلاف سختی سے نمٹنے کا عالمی دن

نسوانی ختنے کا عمل عورتوں اور لڑکیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔ امریکہ ان بہادر عورتوں اور لڑکیوں کی حمایت میں عالمی برادری کے ساتھ ہے جو ایسے مستقبل کے لیے کام کر رہی ہیں جس میں کسی لڑکی یا عورت کو اس ہولناک خطرے کا سامنا نہیں ہو گا۔


وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات کی اور ان کی جمہوری قیادت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ اس دوران قائم مقام صدر گائیڈو کا کامیاب عالمی دورہ اور واشنگٹن میں ان کی متعدد ملاقاتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔


2020-02-05

C5+1 صورت میں وزارتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

درج ذیل بیان کا متن امریکہ، جمہوریہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، جمہوریہ تاجکستان، ترکمانستان اور جمہوریہ ازبکستان کی حکومتوں کی جانب سے C5+1 کی صورت میں ہونے والے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا۔


وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا عالمگیر اتحاد برائے مذہبی آزادی کے عشائیے سے خطاب

وزیر خارجہ پومپیو: سبھی کو شام بخیر۔ خوش آمدید۔ یہ اہم لمحہ ہے اس کے لیے بہت سا وقت صرف ہوا اور بہت سا کام ہوا، آپ سب نے اور ہماری ٹیموں نے بہت سا کام کیا۔ اسی لیے میں آپ سبھی کے شکریے سے بات شروع کرنا چاہتا ہوں کہ آپ یہاں آئے اور اس نہایت اہم موقع پر ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔

دستیاب ہے:

2020-02-04

دفتر خارجہ اور تحفظ ماحول کے ادارے کے زیراہتمام ”ورچوئل ایئر کولٹی فیلوشپ” کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

امریکی دفتر خارجہ (ڈی او ایس) اور تحفظ ماحول کے امریکی ادارے (ای پی اے) کے ''ورچوئل ایئر کوالٹی فیلوشپ'' پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ یہ فیلو شپ دفتر خارجہ اور ای پی اے کی جانب سے دنیا بھر میں فضائی معیار سے متعلق متواتر معلومات تک رسائی بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ اس فیلوشپ پروگرام کا اہتمام انتظامی حکمت عملی اور مسائل کے حل سے متعلق دفتر میں '' گریننگ ڈپلومیسی انیشی ایٹو'' کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

دستیاب ہے:

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے سٹیٹ آف دی یونین خطاب

میں نے امریکی عوام سے جو بڑے بڑے وعدے کیے تھے اُن میں سے ایک وعدہ تباہ کن 'نیفٹا' تجارتی معاہدے کی جگہ ایک نیا معاہدہ لانے کا وعدہ تھا۔ درحقیقت غیرمنصفانہ تجارت میرے صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کی شاید واحد سب سے بڑی وجہ ہے۔ 'نیفٹا' معاہدے کے بعد ہمارے ملک میں مصنوعات سازی میں ہر چار روزگاروں میں سے ایک روزگار ختم ہو گیا۔