rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2020-02-19

امریکہ اور سعودی عرب: 75 برس طویل سفارتی شراکت داری

''مملکت سعودی عرب کی صورت میں امریکہ کے پاس ایک اہم شراکت دار ہے۔ وہ ہمارے شراکت دار ہونے کی حیثیت سے اور ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مزاحمت میں مدد دے کر امریکیوں کو محفوظ رکھتے ہیں۔'' ۔۔۔ وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو، 9 دسمبر 2019.


صحافیوں کے خلاف چین کی کارروائی

امریکہ وال سٹریٹ جرنل کے تین غیرملکی نمائندوں کی چین سے بے دخلی کی مذمت کرتا ہے۔ سنجیدہ اور ذمہ دار ممالک یہ بات سمجھتے ہیں کہ آزاد صحافت حقائق کی اطلاع دیتی اور رائے کا اظہار کرتی ہے۔


2020-02-18

جاپان میں تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات

ہم بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس پر قرنطینہ قائم کرنے کے لیے جاپان کی حکومت کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اگرچہ قرنطینہ بیماری کی ایک سے دوسرے فرد کو منتقلی کا عمل آہستہ کر کے عوامی صحت کو نمایاں فائدہ پہنچاتا ہے مگر سی ڈی سی کا اندازہ یہ ہے کہ شاید یہ جہاز پر موجود لوگوں میں بیماری کی منتقلی روکنے کے لیے کافی نہیں رہا۔ سی ڈی سی سمجھتا ہے کہ جہاز پر موجود مسافروں خصوصاً اس بیماری کی علامات سے پاک لوگوں کے متاثر ہونے کی شرح ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔


2020-02-17

تفریحی بحری جہاز پرنسس ڈائمنڈ سے امریکی شہریوں کی ملک واپسی کے بارے میں بریفنگ

مسٹر براؤن: سبھی کو سہ پہر بخیر اور تفریحی بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسس سے امریکی شہریوں کی ملک واپسی کے حوالے سے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آج کی کال میں شمولیت پر آپ کا شکریہ۔ میں امریکی دفتر خارجہ میں نائب ترجمان کیل براؤن ہوں اور میں اس کال کے نگران کی حیثیت سے فرائض انجام دوں گا۔

دستیاب ہے:

2020-02-14

انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر سری لنکا کے شوندرا سلوا کی ”دفتر خارجہ، بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں کی مدبندی کے قانون” کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت سرکاری نامزدگی

دفتر خارجہ نے سری لنکا کی فوج کے موجودہ کمانڈر اور قائم مقام چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شوندرا سلوا کو ''دفتر خارجہ، بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں کی مدبندی کے قانون'' کے سیکشن 7031 (سی) کے تحت پابندی کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ نامزدگی ان کی جانب سے کمان کی ذمہ داری کے دوران انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کی مصدقہ اطلاع پر عمل میں آئی ہے ۔ ان میں 2009 میں سری لنکا کی خانہ جنگی کے آخری مرحلے میں سری لنکا کی فوج کے 58ویں ڈویژن کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں جیسے واقعات شامل ہیں۔

دستیاب ہے:

لبنان کے وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی برسی

لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کو 15 برس ہو گئے ہیں۔ بیروت میں قتل عام کی اس کارروائی میں دیگر 21 لوگ ہلاک اور 266 زخمی ہوئے تھے۔


شمالی کوریا کے لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا سے لاحق خطرہ

شمالی کوریا کے لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا سے لاحق خطرے پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔

دستیاب ہے:

2020-02-12

ایران کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے کیے گئے وعدے

امریکہ ایران سے کہتا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ضابطوں کی پاسداری کرے جو عالمی مالیاتی نظام کو غیرقانونی مالیات کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ کسی بھی دوسرے ملک جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔ دنیا میں قریباً ہر ملک یہ ضابطے اپنا چکا ہے۔


وزیر خارجہ پومپیو کی سعودی وزیر خارجہ السعود سے ملاقات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے واشنگٹن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ پومپیو اور وزیر خارجہ السعود نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں ایرانی حکومت کے تخریبی طرزعمل کا مقابلہ کرنے کی مسلسل ضرورت بھی شامل ہے۔


2020-02-10

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام کی پہلی سالگرہ پر تقریب کی میزبانی کریں گے

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خواتین کی عالمگیر ترقی و خوشحالی کے اقدام (ڈبلیو-جی ڈی پی) کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ تقریب بدھ 12 فروری 2020 کو صبح 9:00 بجے دفتر خارجہ کے بنجمن فرینکلن روم میں منعقد ہو گی۔

دستیاب ہے: