rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2020-02-06

نسوانی ختنے کے خلاف سختی سے نمٹنے کا عالمی دن

نسوانی ختنے کا عمل عورتوں اور لڑکیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔ امریکہ ان بہادر عورتوں اور لڑکیوں کی حمایت میں عالمی برادری کے ساتھ ہے جو ایسے مستقبل کے لیے کام کر رہی ہیں جس میں کسی لڑکی یا عورت کو اس ہولناک خطرے کا سامنا نہیں ہو گا۔


وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج بولیویرین جمہوریہ وینزویلا کے قائم مقام صدر خوان گائیڈو سے ملاقات کی اور ان کی جمہوری قیادت کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ اس دوران قائم مقام صدر گائیڈو کا کامیاب عالمی دورہ اور واشنگٹن میں ان کی متعدد ملاقاتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔


2020-02-05

C5+1 صورت میں وزارتی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

درج ذیل بیان کا متن امریکہ، جمہوریہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، جمہوریہ تاجکستان، ترکمانستان اور جمہوریہ ازبکستان کی حکومتوں کی جانب سے C5+1 کی صورت میں ہونے والے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاری کیا گیا۔


وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا عالمگیر اتحاد برائے مذہبی آزادی کے عشائیے سے خطاب

وزیر خارجہ پومپیو: سبھی کو شام بخیر۔ خوش آمدید۔ یہ اہم لمحہ ہے اس کے لیے بہت سا وقت صرف ہوا اور بہت سا کام ہوا، آپ سب نے اور ہماری ٹیموں نے بہت سا کام کیا۔ اسی لیے میں آپ سبھی کے شکریے سے بات شروع کرنا چاہتا ہوں کہ آپ یہاں آئے اور اس نہایت اہم موقع پر ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔

دستیاب ہے:

2020-02-04

دفتر خارجہ اور تحفظ ماحول کے ادارے کے زیراہتمام ”ورچوئل ایئر کولٹی فیلوشپ” کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

امریکی دفتر خارجہ (ڈی او ایس) اور تحفظ ماحول کے امریکی ادارے (ای پی اے) کے ''ورچوئل ایئر کوالٹی فیلوشپ'' پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ یہ فیلو شپ دفتر خارجہ اور ای پی اے کی جانب سے دنیا بھر میں فضائی معیار سے متعلق متواتر معلومات تک رسائی بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ اس فیلوشپ پروگرام کا اہتمام انتظامی حکمت عملی اور مسائل کے حل سے متعلق دفتر میں '' گریننگ ڈپلومیسی انیشی ایٹو'' کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

دستیاب ہے:

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے سٹیٹ آف دی یونین خطاب

میں نے امریکی عوام سے جو بڑے بڑے وعدے کیے تھے اُن میں سے ایک وعدہ تباہ کن 'نیفٹا' تجارتی معاہدے کی جگہ ایک نیا معاہدہ لانے کا وعدہ تھا۔ درحقیقت غیرمنصفانہ تجارت میرے صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کی شاید واحد سب سے بڑی وجہ ہے۔ 'نیفٹا' معاہدے کے بعد ہمارے ملک میں مصنوعات سازی میں ہر چار روزگاروں میں سے ایک روزگار ختم ہو گیا۔


چرائے گئے اثاثہ جات کی نائجیریا کے عوام کو واپسی

3 فروری کو دفتر خارجہ نے امریکی حکومت، عملداریء جرسی اور وفاقی جمہوریہ نائجیریا کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس معاہدے کے تحت 308 ملین ڈالر سے زیادہ مالیتی اثاثے نائجیریا کے عوام کو لوٹائے جانا ہیں۔ یہ اثاثے 1990 کی دہائی میں سابق فوجی آمر سانی اباچا نے چرائے تھے جنہیں بیرون ملک رکھا گیا تھا۔ 20 سال سے زیادہ عرصہ کے بعد یہ اثاثے نائجیریا کے عوام کو واپس کیے جا رہے ہیں۔

دستیاب ہے:

ادلب میں لڑائی کی شدت میں اضافہ

امریکہ ادلب کے لوگوں پر اسد حکومت، روس، ایران اور حزب اللہ کے مسلسل، ناقابل جواز اور بے رحمانہ حملوں کی ایک مرتبہ پھر مذمت کرتا ہے۔ 3 فروری کو اسد حکومت کی فورسز کی جانب سے ترک مشاہدہ چوکیوں پر مارٹر حملہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔


صدر ٹرمپ کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب پر وزیرخارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

صدر ٹرمپ ایک ایسی امریکی خارجہ پالیسی کی قیادت کر رہے ہیں جو ہماری سلامتی اور خوشحالی کو بہتر بناتی، ہمارے اتحادوں اور شراکتوں کو مضبوط کرتی اور ہماری قیمتی آزادیوں کو تحفظ دیتی ہے۔


2020-01-30

وزیرخارجہ پومپیو کی برطانوی وزیراعظم جانسن سے ملاقات

دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کے مطابق:
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے آج لندن میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ پومپیو اور وزیراعظم جانسن نے برطانیہ کی یورپی یونین سے رخصتی کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے بشمول امریکہ برطانیہ آزاد تجارت کے معاہدے پر گفت و شنید کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

دستیاب ہے: