rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2020-01-03

ایرانی قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت پر محکمہ دفاع کا بیان

صدر کی ہدایت پر امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کر کے بیرون ملک امریکہ کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے۔ قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ تھا جو کہ امریکہ کی جانب سے نامزد غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔


2019-12-20

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف امریکی اقدامات

مذہبی آزادی کا تحفظ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ مذہب یا اعتقاد کی بنیاد پر ایذا رسانی اور امتیازی سلوک دنیا کے ہر خطے میں ہوتا ہے۔


2019-12-19

دوسرے امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ

درج ذیل بیان کا متن دوسرے امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے موقع پر امریکہ اور انڈیا کی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا گیا۔

دستیاب ہے:

”انسانی حقوق اور ایرانی حکومت”

وزیر خارجہ پومپیو: شکریہ۔ صبح بخیر۔ آپ سبھی کا شکریہ۔ شکریہ۔ سبھی کو صبح بخیر۔ آج آپ لوگوں کا دن کیسا رہا؟ کیا سبھی ٹھیک ٹھاک ہیں؟

آج دفتر خارجہ میں ایک اہم دن ہے اور ہمارے ساتھ شمولیت پر میں آپ تمام لوگوں کا قدردان ہوں۔ باب، میرا اس قدر عمدہ تعارف کرانے پر آپ کا شکریہ۔ یہاں امریکی دفتر خارجہ میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔


2019-12-18

امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ 2019 کے اہم نکات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر نے مشترکہ طور پر آج دفتر خارجہ واشنگٹن ڈی سی میں دوسرے امریکہ انڈیا 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے لیے انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر ایس جے شنکر کی میزبانی کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے امریکہ اور انڈیا میں بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت کی ازسرنو توثیق کی۔ اس شراکت کی بنیاد جمہوری اقدار، مشترکہ تزویراتی مقاصد، مضبوط عوامی تعلقات اور اپنے شہریوں کی خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر ہے۔

دستیاب ہے:

2019-12-09

بھروسہ کیا ہے؟

دنیا کے ممالک کو اس بات پر بھروسہ کرنے کا اہل ہونے کی ضرورت ہے کہ فائیو جی کے آلات اور سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیاں اُن کی قومی سلامتی، رازداری، ملکِ دانش، یا انسانی حقوق کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ بھروسہ ایسی جگہ پیدا نہیں ہو سکتا جہاں کمپنیاں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) جیسی ایسی آمرانہ حکومت کے زیراثر ہوں جہاں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کا فقدان ہو اور ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکا نہ جا سکے۔


فائیو جی سکیورٹی حیرت انگیز مستقبل، اچھا خاصا خطرہ

وائرلیس ٹکنالوجی کی ففتھ جنریشن (فائیو جی) یا پانچویں نسل مستقبل کی معاشی ترقی اور عوامی خدمات میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔ نئے نیٹ ورکوں سے جڑی سوسائٹیوں کا کلی انحصار اختراع سے بھرپور نئی اپلی کیشنوں پر ہوگا۔ تمام ممالک کو ہر حال میں اپنے ابھرتے ہوئے فائیو جی نیٹ ورکوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہییں کیونکہ اِن میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔


2019-10-22

انسانی اسمگلنگ سے بچ نکلنے والوں کی قیادت اور رائے کو فروغ دینا

پی ڈی ایف – ڈاؤن لوڈ کریں اردو ترجمہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


انسانی اسمگلنگ سے متعلق فوری رابطے

پی ڈی ایف – ڈاؤن لوڈ کریں اردو ترجمہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


قانونی چارہ جوئی کیلئے سرگرم یونٹس

پی ڈی ایف – ڈاؤن لوڈ کریں اردو ترجمہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں