وزیر پومپئو: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ اس وقت دنیا میں اتنا کچھ ہو رہا ہے کہ بعض اوقات یہاں افغانستان کے حوالے سے امریکی عزم کو یاد رکھنا آسان نہیں ہوتا مگر دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی عوام یہ بھُولے نہیں ہیں۔ ہمیں یہاں ان کے مفادات کی اسی مستعدی سے نمائندگی کرنا ہے جیسے ہم پہلے کرتے چلے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے لیے ایک مرتبہ پھر افغانستان آنا اہم تھا۔
'' میں واقعتاً یقین رکھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے پاس اپنے عوام، خطہ ہندوالکاہل اور درحقیقت پوری دنیا کی بہتری کے لیے اکٹھے آگے بڑھنے کا ایک غیرمعمولی منفرد موقع موجود ہے۔'' امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپئو، 12 جون 2019
امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے 16 تا 18 جولائی دفتر خارجہ واشنگٹن ڈی سی میں دوسرے وزارتی اجلاس کا انعقاد کریں گے۔ تمام لوگوں کے لیے مذہبی آزدی کا فروغ 21ویں صدی کے اہم مسائل میں شامل ہے اور یہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔
آج وائٹ ہاؤس نے ایرانی رہنمائے اعلیٰ کے دفتر پر پابندیوں اور ان سے متعلقہ مزید پابندیوں کے اختیار کی بابت ایک انتظامی حکم جاری کیا۔ یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی حکومت کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم کا حصہ ہے جو کہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں کے خلاف 40 سال سے دہشت اور جارحیت میں ملوث ہے۔ حال ہی میں اس نے امریکہ کے ایک بغیرپائلٹ طیارے کو نشانہ بنایا اور عالمگیر جہاز رانی پر حملے کیے۔
وزیر خارجہ پومپئو 23 تا 30 جون سعودی عرب، یو اے ای، انڈیا، جاپان اور جمہوریہ کوریا کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں میں علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا اور آزاد و کھلے خطہ ہندوالکاہل سے متعلق ہمارے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ شراکتیں وسیع اور مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیر پومپئو: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ اس طویل دورے پر جاتے ہوئے مجھے چند باتیں کرنا ہیں۔ پہلی بات یہ کہ میں سمجھتا ہوں سبھی کو یہ علم ہونا واقعی اہم ہے کہ ایرانی بہت سے معاملات میں غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔ آپ وزیر خارجہ ظریف کی جانب سے سامنے آنے والا بچگانہ نقشہ دیکھ چکے ہیں۔
''ایرانی رہنما جانتے ہیں کہ سچائی ایک خطرناک شے ہے۔ ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔
وزیر پومپئو: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے فروغ سے متعلق دفتر خارجہ کے جاری مشن پر بات کے لیے آج یہاں موجودگی میرے لیے باعث فخر ہے۔
وزیر پومپئو: سبھی کو صبح بخیر۔ خوش آمدید۔
سب سے پہلے میں آج یہاں موجود انسانی بیوپار سے متاثرہ تمام لوگوں کا خیرمقدم کرنا چاہتا ہوں۔
مہاجرین کے عالمی دن پر ہمیں ان لاکھوں پناہ گزینوں کی حالت زار کا احساس ہے جنہوں نے جنگ اور ظلم و ستم کے سبب اپنا گھربار چھوڑا ہے۔ ہم ان انتہائی کمزور لوگوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے معاونت کی فراہمی کے عزم کی ازسرنو توثیق کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق دنیا بھر میں جبری بے گھر کیے جانے والوں کی تعداد 70 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے جو ایسے لوگوں کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔