rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2018-07-31

محکمہ خزانہ کی جانب سے لشکر طیبہ کے مالی معاونین کے خلاف پابندیاں

واشنگٹن ۔۔ امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر (او ایف اے سی) نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے لیے مالی وسائل جمع کرنے اور اس کی معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کو منتشر کرنے کے لیے اس کے دو مالی معاونین حمید الحسن (حسن)اور عبدالجبار (جبار) کو انتظامی حکم (ای او) 13224 کی مطابقت سے خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

دستیاب ہے:

2018-07-27

پاکستان میں انتخابات پر ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

امریکہ پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ امریکہ پاکستانی عوام بشمول خواتین کی ہمت کو سراہتا ہے جو ووٹ دینے نکلیں اور اپنے ملک کا مستقبل متعین کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

دستیاب ہے:

2018-07-26

وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس سے خطاب

وزیر خارجہ پومپئو: سبھی کو صبح بخیر اور یہاں آنے پر آپ تمام لوگوں کا شکریہ۔ مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے پہلا وزارتی اجلاس بلانا دفتر خارجہ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اجلاس اس اہم آزادی کے تحفظ کی خاطر صدر ٹرمپ کے آہنی عزم کا اظہار ہے۔


شمالی کوریا سے امریکی فوجیوں کی باقیات کی واپسی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

صدر ٹرمپ اور چیئرمین کم جانگ ان نے سنگاپور میں اپنی تاریخی ملاقات کے موقع پر شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے، امریکہ اور شمالی کوریا میں تعلقات کی تبدیلی اور پائیدار امن قائم کرنے کے لیے دلیرانہ ابتدائی قدم اٹھایا تھا۔


مذہبی آزادی کے فروغ پر اجلاس سے امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے منتظم مارک گرین کا خطاب

منتظم گرین: شکریہ سیم۔ سبھی کو سہ پہر بخیر۔ آپ سب کے ساتھ موجودگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور آج کی دنیا میں عبادت کی آزادی کی اہمیت پر کچھ کہنے کا موقع ملنا اس سے بھی بڑا اعزاز ہے۔ اگلے دن میں اسی بارے میں سوچ رہا تھا۔ میں نے یہاں واشنگٹن میں ایک عمارت پر موجود نشان کے بارے میں ایک زبردست کہانی سنی ہے۔


مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم مذہب اور اظہار کی باہم مربوط آزادیوں کی حمایت میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ مشترکہ طور پر ہم ایسے قوانین کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جو کسی عقیدے کو اختیار کرنے، اس پر عمل، اپنا مذہب تبدیل کرنے، کسی مذہب کو اختیار نہ کرنے، دوسروں کو اپنے اعتقادات کی بابت بتانے اور عمل کرنے نیز مذہب یا عقیدے کے پہلوؤں پر کھلے عام بات کرنے کے سلسلے میں افراد کی آزادی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ ایسے قوانین انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے اور شہری و سیاسی حقوق کے بارے میں عالمگیر میثاق سے مطابقت نہیں رکھتے۔


مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے مشترکہ طور پر ہم برما میں مذہبی آزادی پر پابندیوں بشمول اقلیتی نسلی و مذہبی گروہوں کے حقوق محدود کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کے ذمہ داروں کا احتساب کریں اور تمام لوگوں کے مساوی حقوق ممکن بنائیں۔


مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم انسداد دہشت گردی یا دیگر سکیورٹی اقدامات کی آڑ میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کو قابل جواز بنانے، مذہبی گروہوں کے خلاف کارروائیوں اور سول سوسائٹی کے کرداروں بشمول مذہبی گروہوں کی جانب سے پرامن سیاسی اختلاف دبانے کی مذمت کرتے ہیں۔ موثر اور حقوق کے احترام پر مبنی انسداد دہشت گردی کی پالیسی کی ضرورت نمایاں کرتے ہوئے ہم ایسے قوانین کے غلط استعمال یا خلاف ورزی نیز مذہبی آزادی و دیگر شہری و سیاسی حقوق کی قیمت پر ریاستی طاقت کے نفاذ پر تاسف کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ عیاں ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی سکیورٹی اقدامات سے دہشت گرد مضبوط ہوتے اور جواز پاتے ہیں جبکہ بنیاد پرستی تشدد میں تبدیل ہو جاتی ہے۔


مذہبی آزادی کے فروغ پر وزارتی اجلاس

عالمی برادری کے نمائندوں کی حیثیت سے ہم ایران میں مذہبی آزادی کی باقاعدہ، جاری اور سنگین خلاف ورزیوں کی مشترکہ طور پر مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام لوگوں کی مذہبی آزادی یقینی بنائیں۔ ایرانی مذہبی اقلیتوں کے بہت سے ارکان بشمول بہائیوں، یہودیوں، زرتشتوں، سنیوں اور صوفی مسلمانوں کو اپنے اعتقادات کی بنا پر امتیای سلوک، ہراساں کیے جانے اور ناجائز قیدوبند کا سامنا ہے۔


وزارتی ادارہ برائے ترویج مذہبی آزادی پوٹومیک لائحہ عمل

دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے، چئیرمین وزارتی ادارہ برائے ترویج مذہبی آزادی ، پوٹومیک منصوبہ عمل، ایک فریم ورک یا ڈھانچے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔