rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2020-06-10

عالمگیر مذہبی آزادی سے متعلق 2019 کی رپورٹ کا اجرا وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کی پریس کانفرنس

وزیر خارجہ پومپیو: سبھی کو صبح بخیر۔ آج آپ سبھی کے ساتھ موجودگی خوشی کی بات ہے۔ میں فخریہ طور پر ایک مرتبہ پھر یہاں آزادی اور آزاد معاشروں پر بات کرنے آیا ہوں۔ اگرچہ امریکہ ہر نقص سے پاک نہیں ہے، مگر ہم بہتری کی کوشش کرتے ہوئے خود کو مزید بے عیب ملک بنانے کی جستجو میں رہتے ہیں۔ ہم تہذیبی تاریخ میں بدستور عظیم ترین ملک ہیں۔


2020-06-09

چین کی برطانیہ کو دھمکانے کی کوشش پر وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا بیان

امریکہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے غنڈہ گردی پر مبنی جابرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق چین نے برطانوی بینک 'ایچ ایس بی سی' کو سزا دینے اور ہواوے کوبرطانیہ میں اپنے فائیوجی نیٹ ورک بنانے کی اجازت دینے تک وہاں جوہری توانائی کے پلانٹ قائم کرنے کے وعدے توڑنے کی دھمکی دی ہے۔


2020-06-08

جوہری پھیلاؤ سے متعلق ایران کی حساس سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے امریکہ کی عدم پھیلاؤ کے اختیار کے تحت اہم ایرانی جہازراں اداروں پر پابندیاں

آج اسلامک ریپبلک آف ایران شپنگ لائنز (آئی آر آئی ایس ایل) اور شنگھائی سے تعلق رکھنے والے اس کے معاون ادارے ای۔سیل شپنگ کمپنی لمیٹڈ (ای سیل) کے خلاف پابندیاں موثر ہو گئی ہیں۔ چھ ماہ قبل میں نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ انتظامی حکم 13382 کی مطابقت سے ایسے اداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ یہ حکم وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والوں اور ان کے معاونین کو ہدف بناتا ہے۔


2020-06-06

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا مکروہ پروپیگنڈہ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے بنیادی انسانی وقار سے اپنے آمرانہ انکار کا جواز پیدا کرنے کے لیے جارج فلوئیڈ کی المناک موت سے فائدہ اٹھانے کے اقدام نے اس کا حقیقی چہرہ ایک مرتبہ پھر آشکار کر دیا ہے۔ جیسا کہ پوری تاریخ گواہ ہے کوئی بھی جھوٹ جب تک پارٹی کی طاقت کی ہوس پوری کرتا ہو اس وقت تک وہ بیہودہ نہیں ہوتا۔ اس مضحکہ خیز پروپیگنڈے سے کسی کو مزید بیوقوف نہیں بننا چاہیے۔


2020-06-05

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کاافغانستان، پاکستان اور قطر کا دورہ

افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے، سفیر زلمے خلیل زاد 5 جون کو دوحہ، اسلام آباد اور کابل کے دورے پر روانہ ہوئے۔ سفیر خلیل زاد کے دورے کا بنیادی مقصد بین الافغان مذاکرات کے باآسانی آغاز کے لیے درکار آئندہ عملی اقدامات پر افغان فریقین کے مابین سمجھوتہ کروانا ہے۔

دستیاب ہے:

2020-06-04

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کا داعش کی شکست کے لیے عالمگیر اتحاد کے وزارتی اجلاس سے خطاب

وزیر خارجہ پومپیو: وزیر خارجہ ڈی مایو، آپ کا شکریہ۔ لوئجی، میں اس کی قدر کرتا ہوں۔ ہم آپ کے ملک کی کرونا وائرس سے تیزتر اور مستحکم طور سے بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔


مائیکل وائٹ کی رہائی

ہم ایک اور امریکی شہری کو وطن واپس لا رہے ہیں۔ یہ امریکی بحریہ کے سابق اہلکار مائیکل وائٹ ہیں جو قریباً دو سال سے ایران میں ناجائز طور پر قید تھے۔ اب وہ امریکہ واپس آ رہے ہیں جہاں ہم انہیں اپنے اہلخانہ سے دوبارہ ملانے کے منتظر ہیں۔ میں مائیکل وائٹ کی رہائی کے لیے ایرانی حکام سے مذاکرات کرنے پر ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہُک کی ستائش کرتا ہوں۔ اس کامیاب سفارتکاری میں سہولت دینے پر میں سوئزرلینڈ کی حکومت اور اپنے سفارت کاروں کے کام پر ان کا مشکور ہوں۔


چین کی کمپنیوں کے اندراج پر نیسڈک کی نئی پابندیاں

ٹرمپ انتظامیہ یہ امر یقینی بنانے کا عہد کیے ہوئے ہے کہ تمام امریکی کاروباروں اور سرمایہ کاروں کو بقیہ دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تجارت کا موقع میسر آ سکے

دستیاب ہے:

2020-06-03

وزیر خارجہ پومپیو کی تیان من سکوائر کے متاثرین سے ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کے مطابق:
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو کو گزشتہ روز وانگ ڈین، سوژیاؤ کانگ، لیانے لی اور ہنری لی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ چاروں افراد جمہوریت کے لیے ہونے والے اُن بہادرانہ مظاہروں کے شرکا میں شامل تھے جنہیں 4 جون 1989 کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ظالمانہ طور پر کچل دیا تھا۔

دستیاب ہے:

تیان من سکوائرکے احتجاج کی 31ویں سالگرہ

آج ہم چین کے بہادر عوام کو تعظیم پیش کرتے ہیں جنہیں جمہوریت، انسانی حقوق اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کے پُرامن مطالبات پر اس وقت تشدد کا سامنا کرنا پڑا جب 4 جون 1989 کو چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) نے ٹینکوں اور بندوقوں سے مسلح پیپلز لبریشن آرمی کو تیان من سکوائر میں بھیج دیا تھا