rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2018-10-18

وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا بیان یروشلم میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل کا ادغام

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ 14 مئی کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ یروشلم میں کھولے جانے کے بعد ہم نے یروشلم میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل کو واحد سفارتی مشن کے طور پر مدغم کر کے اہم اہلیتوں کے حصول اور اپنی کارگزاری مزید موثر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ میں نے اسرائیل میں اپنے سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین سے اس ادغام میں رہنمائی کرنے کو کہا ہے۔


2018-10-15

ایران کا مقابلہ: ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی

سرد جنگ کے اختتام نے پالیسی سازوں اور تجزیہ کاروں میں امریکی قومی سلامتی کو درپیش عظیم تر مسائل کی بابت نئی سوچ پیدا کی۔ القاعدہ، سائبر مجرموں اور دیگر خطرناک تنظیموں کے ظہور نے غیرریاستی کرداروں کے خطرے کی توثیق کر دی ہے۔


2018-10-08

صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

ہم نے ممتاز سعودی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کے مضمون نگار جمال خشوگی کی سلامتی اور موجودگی کے حوالے سے متضاد اطلاعات سنی ہیں۔


2018-10-03

وزیر خارجہ پومپئو کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ پومپئو نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں 5 ستمبر کو اسلام آباد میں باہمی دلچسپی کے متعدد دوطرفہ اور علاقائی امور پر ہونے والی اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا۔ وزیرخارجہ پومپئو نے پاکستانی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنےکا منتظر ہے۔

دستیاب ہے:

2018-09-28

وزیرخارجہ پومپئو کی برما کے دفتر برائے ریاستی مشیر کے وزیر چاٹن سوی ملاقات

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران 27 ستمبر کو برما کے دفتر برائے ریاستی مشیرکے وزیر چا ٹن سوی سے ملاقات کی۔

دستیاب ہے:

2018-09-27

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ شمالی کوریا پر اجلاس میں گفتگو

وزیر خارجہ پومپئو: صبح بخیر۔ سلامتی کونسل کا 8363 واں اجلاس شروع ہوتا ہے۔


2018-09-26

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پرعزم ہیں

ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کی قیادت: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔


2018-09-25

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ‘پہلے امریکہ’ ایجنڈے کی بدولت قوت کے ذریعے امن کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔

''دنیا کی تاریخ میں امریکہ اچھائی کی عظیم ترین قوتوں اور سب کے لیے خودمختاری، سلامتی و خوشحالی کے عظیم تر محافظوں میں شامل رہا ہے'' ۔۔۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ


”ایران کی وعدہ شکنی” وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا ‘جوہری ایران کے خلاف اتحاد’ سے خطاب

میں جانتا ہوں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر میں بھی نیویارک میں ٹریفک کے خوفناک مسئلے کا حصہ ہوں۔ اس لیے میں ان بہادر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا اور معذرت چاہتا ہوں جنہوں نے بھیڑ میں جدوجہد کر کے مجھے یہاں پہنچایا۔ امید ہے کہ آپ اس کا برا نہیں منائیں گے۔ آئندہ میں سب وے سے آؤں گا۔


2018-09-24

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر کے ایجنڈے پر پریس بریفنگ

وزیر خارجہ پومپئو: سبھی کو صبح بخیر۔ اقوام متحدہ کی 73ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے یہاں نیویارک میں موجودگی میرے لیے اعزاز ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں پہلی مرتبہ اس اجلاس میں شریک ہوں۔ اسے ہم سفارت کاری کا سُپر بؤل بھی کہہ سکتے ہیں۔ امریکی عوام فخر کر سکتے ہیں کہ کیسے آج ہماری پوری ٹیم میدان میں روبہ عمل ہے۔ مجھے اپنے دوستوں نکی اور جان کے ساتھ یہاں موجودگی پر بے حد خوشی ہے۔