وزیر برائے خارجہ امور سشما سواراج اور وزیر دفاع نرملا سیتھارامن نے 6 ستمبر 2018 کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو اور وزیر دفاع جیمز این ماٹس کو امریکہ انڈیا '2+2' افتتاحی مذاکرات کے لیے انڈیا آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے '2+2' مذاکرات شروع کرنے کا خیرمقدم کیا جو کہ انڈیا امریکہ تزویراتی شراکت کے لیے مثبت اور ترقی پسندانہ سوچ مہیا کرنے اور سفارتی و سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے مشترکہ عزم
وزیر خارجہ پومپئو: جناب وزیر، شکریہ۔ ہم دونوں کی میزبانی کا شکریہ۔ اس اہم ملاقات کی میزبانی پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔ مجھے وزیرخارجہ کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے 16 ہفتے بعد انڈیا کا پہلا دورہ کرتے ہوئے خوشی ہے اور اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ میں دونوں ممالک کے مابین اہمیت کے حامل پہلے '2+2' تزویراتی مذاکرات کے لیے یہاں موجود ہوں۔
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور دیگر سویلین و عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ جونیئر ان کے ساتھ تھے۔ وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو حکومت بنانے پر مبارک باد دی اور سویلین اداروں کی مزید مضبوطی کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ پومپئو نے امریکہ پاکستان تعلقات کی اہمیت اور باہمی مفادات جیسا کہ دو طرفہ تجارت اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے جیسے مشترکہ مفادات پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ پومپئو: (جاری)جیسا کہ جنرل باجوہ نے بھی کئی مواقع پر۔ ہم نے ان کی نئی حکومت، مجموعی تناظر میں دونوں ممالک کے مابین معاشی، کاروباری اور تجارتی تعلق ازسرنو استوار کرنے کے موقع
وزیر خارجہ پومپئو: مجھے چند باتیں کہنا ہیں۔ میرا پہلا پڑاؤ پاکستان میں ہو گا جہاں ایک نئے رہنما نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ میں ابتدا میں ہی ان سے ملنا چاہتا تھا تاکہ دونوں ممالک میں تعلق کو ازسرنو استوار کرنے کی کوشش کی جائے۔ جب میں سی آئی اے کا ڈائریکٹر تھا تو ہم نے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ہماری ٹیمیں طویل عرصہ سے اکٹھے کام کرتی چلی آئی ہیں۔ یقیناً دونوں ممالک کے مابین بہت سے مسائل ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے بعض مشترکہ مسائل پر اکٹھے کام کرنے کی راہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے نیک نیتی پر مبنی ارادے کا اظہار کیا۔
نگران: سبھی کو سہ پہر بخیر۔ آئندہ امریکہ انڈیا '2+2' مذاکرات کے بارے میں آج کی بریفنگ میں شمولیت کا شکریہ۔ یاد دہانی کے طور پر بتاتے چلیں کہ یہ پس منظر بریفنگ ہے۔ صورتحال کے مطابق آپ کی اپنی آگاہی کے لیے یاد رہے کہ آج (انتظامیہ کے اعلیٰ افسر اول) ہمارے ساتھ ہیں جنہیں انتظامیہ کے اعلیٰ افسر اول کہا جائے گا۔
وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو نے آج پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات کی اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
نگران: خواتین و حضرات، صبح بخیر۔ انتظار کا شکریہ۔ آج ہمیں جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے دفتر کی اعلیٰ عہدیدار سفیر ایلس ویلز کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔ وہ آئندہ دنوں انڈین کانفرنس میں اپنی شرکت کے حوالے جائزہ پیش کریں گی۔ اسے ہم بحرہند کانفرنس بھی کہتے ہیں۔ اس موقع پر وہ بتائیں گی کہ یہ کانفرنس خطہ ہندوالکاہل کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی پرعملدرآمد میں کیسے مدد دے سکتی ہے۔
امریکہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کی شرکت سے مشروط جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ افغان عوام کی جانب سے امن کے واضح اور مسلسل مطالبے کا جواب ہے۔
ہم نئے منتخب پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے عہدے کا حلف اٹھانے پر ان کی قدرافزائی اور خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکہ اور پاکستان کے مابین 70 سالہ تعلقات بے حد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔