rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2018-05-21

یوایس ایڈ کے منتظم مارک گرین کا برما میں راخائن ریاست کا دورہ

اس ہفتے 'یوایس ایڈ' کے منتظم مارک گرین نے برما میں راخائن ریاست کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روہنگیا لوگوں کے چہروں پر ہولناک حقیقت کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ مارک گرین اس دورے میں شمالی راخائن اور سٹوے میں امریکی امداد وصول کرنے والے روہنگیا اور راخائن کے لوگوں کے نمائندوں سے ملے اور انہیں درپیش بنیادی سہولیات کی کمیابی سمیت متعدد مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

دستیاب ہے:

نائب وزیرخارجہ سلوین کی انڈین وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ سے ملاقات

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ کے مطابق

نائب وزیرخارجہ جان جے سلوین نے آج جی20 کانفرنس کے موقع پر انڈین وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امریکہ انڈیا مضبوط شراکت اور انڈیا کی امریکہ کے بڑے دفاعی شراکت کار کی حیثیت کی توثیق کی۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر سلوین اور وزیر مملکت سنگھ نے آنے والے مہینوں میں 2+2 افتتاحی وزارتی بات چیت کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر افغانستان اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے مواقع بھی زیربحث آئے۔

دستیاب ہے:

معاہدے کے بعد: ایران کے بارے میں نئی حکمت عملی

وزیرخارجہ پومپئو: سبھی کو صبح بخیر۔ میں سب سے پہلے ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اس کی صدر کے کولز جیمز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجحے آج یہاں مدعو کرنے پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ پہلے عام شہری، پھر کانگریس کے رکن کی حیثیت سے اور آج بھی عالمی امور اور سرکاری پالیسی سے متعلق معاملات پر میری سوچ کی تشکیل میں


امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے منتظم مارک گرین کی تھیٹ کائی پیان کیمپ میں

منتظم گرین: پہلی بات یہ ہے کہ مجھے کیا محسوس ہوا۔ میرا مطلب ہے میں نے جو کچھ دیکھا اس کے بارے میں کھل کر کہوں گا کہ یہ میرے لیے بے حد پریشان کن ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں، مثال کے طور پر یہاں سڑک سے پار آپ کو بہت سے چھوٹے بچے بھاگتے دوڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مجھے اچانک پتا چلا کہ یہ سبھی یہیں پیدا ہوئے ہیں۔

دستیاب ہے:

2018-05-19

پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی ہلاکت پر وزیرخارجہ پومپئو کا بیان

میں سبیکا شیخ کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جو گزشتہ روز ٹیکساس کے سانتا فے ہائی سکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے المناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سبیکا امریکی دفتر خارجہ کی معاونت سے نوجوانوں کے لیے تبادلہ و تعلیم کے پروگرام کے تحت امریکہ آئی تھیں جس کا مقصد امریکہ اور پاکستان میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

دستیاب ہے:

2018-05-18

ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ برائن ہُک کی ایران کے معاملے پر بریفنگ

آپ کا بے حد شکریہ۔ سبھی کو صبح بخیر اور آج ہمارے ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ برائن ہُک کے ساتھ آن دی ریکارڈ کانفرنس کال میں شرکت پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔ یقیناً یہ ایک مصروف ہفتہ رہا جس میں ہم نے اپنے اتحادیوں اور شراکت کاروں کے ساتھ بات چیت اور روابط کیے جن میں ایران کے حوالے سے ہمارے آئندہ اقدامات پر گفت و شنید ہوئی۔ اس کے بعد وزیر پومپئو سوموار کو اپنی تقریر میں ایران کے ضرررساںاثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مجموعی حکمت عملی کا خاکہ پیش کریں گے۔ اس تقریر سے قبل ڈائریکٹر ہُک کچھ بات کرنے کے لیے آج ہمارے ساتھ موجود ہیں۔


2018-05-17

وزیرخارجہ پومپئو کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت

وزیرخارجہ مائیک پومپئو نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ پومپئو نے صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کے مطابق افغانستان میں دیرپا امریکی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ اور افغان فوج کی جانب سے فراح شہر کے دفاع کی کوششوں کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

دستیاب ہے:

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے منتظم مارک گرین کی بنگلہ دیشی میڈیاسے بات چیت

کلیٹن مککلیسکی: سبھی کو صبح بخیر۔ میں کلیٹن مککلیسکی ہوں۔ میں 'یوایس ایڈ' کی ترجمانی کرتا ہوں اور یہاں آنے پر آب سھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ قبل ازیں آپ میں بعض لوگوں کے ساتھ بات چیت کا موقع میرے لیے واقعتاً پرلطف تھا۔ اب مجھے خوشی ہے کہ آپ کو منتظم اور وفد کے دوسرے ارکان کے ساتھ اس دورے کے بارے میں بات چیت کا موقع میسر آئے گا۔ میں آپ میں ان لوگوں کا بھی خاص طور پر خیرمقدم کرنا چاہوں گا جو ہمیں فیس بک لائیو کے ذریعے براہ راست دیکھ رہے ہیں۔ ہم میڈیا کے ساتھ سوال وجواب کے بعد اس بات چیت کو جاری رکھیں گے۔ چنانچہ آپ منتظم کو @USAIDMarkGreen پر اور @USEmbassyDhaka کو فالو کیجیے۔ اب ہم باہم گفت و شنید جاری رکھ سکتے ہیں۔

دستیاب ہے:

منتظم یوایس ایڈ کے معاون گریگ ہگر کا متحدہ عرب امارات، پاکستان اور انڈیا کا دورہ

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے منتظم کے معاون برائے افغانستان و پاکستان گریگ ہگر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکی انتظامیہ کی جنوبی ایشیا بارے حکمت عملی کو آگے بڑھانا تھا جبکہ انڈیا کے دورے میں انہوں نے علاقائی تجارتی مواقع پر بات چیت کی۔

دستیاب ہے:

2018-05-15

رمضان پر صدارتی پیغام

رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان باہم میل ملاپ اور عبادت کے ذریعے اپنے پیغمبر محمد پر قرآن کے نزول کی یاد مناتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس مقدس دورانیے میں روزے رکھتے، خیرات کرتے، نمازیں پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔