rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2018-05-15

رمضان کے موقع پر وزیر خارجہ پومپیو کا پیغام

یہ مہینہ  روزہ داروں کے لیے تعظیم، سخاوت اور روحانی خود آگہی کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی کے ساتھ  محبت کا وقت بھی ہے اور اسے اکثر خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملنے جلنے میں صرف کیا جاتا ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں سے کم مایہ لوگوں کو رفاعی انداز سے  دینے کی خاطر اکٹھا ہونے کا تقاضا بھی کرتا ہے۔


مشرق وسطیٰ میں تشدد پر اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے امریکی سفیر نکی ہیلی کا خطاب

محترمہ صدر، آپ کا شکریہ۔ آج کا اجلاس مشرق وسطیٰ میں تشدد کے موضوع پر بات چیت کے لیے بلایا گیا ہے۔ ہم سب کو مشرق وسطیٰ میں تشدد پر تشویش ہے۔ امریکہ کو انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ تاہم اس پورے خطے میں بہت سا تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔ میں یہ کہوں گی کہ اس چیمبر میں دہرا معیار بھی بہت عام ہے۔


2018-05-14

وزیرخارجہ پومپئو کی فرانسیسی وزیر برائے امور خارجہ لی ڈرین، برطانوی خارجہ سیکرٹری جانسن اور جرمن وزیرخارجہ میس سے بات چیت

دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ کے مطابق:

وزیرخارجہ پومپئو نے گزشتہ کئی دنوں میں فرانسیسی وزیر برائے امور خارجہ لی ڈرین، برطانوی خارجہ سیکرٹری جانسن اور جرمن وزیر خارجہ میس سے بات چیت کی ہے۔ اس دوران وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے اور خطے میں ایرانی حکومت کی تخریبی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور ہمارے یورپی اتحادیوں کے مفادات مشترک ہیں۔ وزیرخارجہ نے ہمیں مشترکہ طور پر درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے گزشتہ کئی ماہ میں انجام دیے جانے والے ہمارے اچھے کام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہیں امید ہے ہم آگے بڑھتے ہوئے مضبوط تعاون جاری رکھ سکتے ہیں۔


سلامتی کونسل کی برما اور بنگلہ دیش کے حالیہ دورے پر بریفنگ میں سفیر ہیلی کا خطاب

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے برما اور بنگلہ دیش کے حالیہ دورے سے متعلق بیان کے بعد کونسل کی بریفنگ میں خطاب کیا۔


2018-05-13

وزیرخارجہ مائیک پومپئو کا سی بی ایس ‘فیس دی نیشن’ کی مارگریٹ برینن کو انٹرویو

سوال: ہم وزیر خارجہ مائیک پومپئو کو خوش آمدید کہتے ہیں جو' فیس دی نیشن' سٹوڈیو میں ہمارے پہلے مہمان ہیں۔جناب وزیرآپ کی تشریف آوری کا شکریہ۔

مائیک پومپئو: مجھے بھی یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ سب کو ماں کا دن مبارک ہو۔ آپ کا سٹوڈیو بہت خوبصورت ہے۔


وزیرخارجہ مائیک پومپئو کا فاکس نیوز سنڈے کے کرس ویلس کو انٹرویو

سوال: اب ہمارے ساتھ ہیں نئے اور نہایت مصروف وزیرخارجہ مائیک پومپئو۔ جناب وزیر، فاکس نیوز سنڈے میں دوبارہ خوش آمدید۔


2018-05-10

شمالی کوریا میں قید امریکیوں کی آمد پر صدر ٹرمپ کا بیان

صدر: یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ امید ہے اعلیٰ ترین سطح پر سب کچھ ہو جائے گا۔ ہم کم جانگ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان تین غیرمعمولی لوگوں کے ساتھ عمدہ سلوک کیا۔


اوٹووامبیئر اور شمالی کوریا سے امریکی قیدیوں کی رہائی پر سفیر ہیلی کا بیان

اگرچہ ہمارے دل شمالی کوریا سے رہا ہونے والے تین قیدیوں کے لیے فخر کے جذبات سے معمور ہیں تاہم اس موقع پر ایک بہادر خاندان ایسا بھی ہے جو خصوصی دعاؤں کا مستحق ہے۔ اوٹو وامبیئر کی یاد ہمارے دلوں میں رہے گی اور دنیا کو سبھی کے لیے محفوظ جگہ بنانے کے ہمارے کام میں مدد دیتی رہے گی۔ ان کے خاندان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ:

ہم یرغمال بنائے گئے لوگوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہمیں اوٹو کی کمی محسوس ہوتی ہے۔


2018-05-09

شمالی کوریا سے تین امریکیوں کی رہائی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی ہدایت پر وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور امریکی حکومت کے دیگر نمائندوں نے صدر کی شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے متوقع ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں 9 مئی کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا۔ وزیر پومپئو کے دورے پر شمالی کوریا کی قیادت نے تین امریکی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔


امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپئو کی جہاز میں صحافیوں سے بات چیت

وزیر خارجہ پومپئو: ہمارا دن یوں بہت اچھا رہا کہ میری چیئرمین کم سے صدارتی کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اچھی اور طویل بات چیت ہوئی۔