rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-05-23

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات پر جاری کیا گیا بیان

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بیت اللحم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس یقین کو دہرایا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں امن ممکن ہے۔ صدر ٹرمپ اور صدر عباس نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں امن کے حقیقی اور دیرپاقیام کے اپنے عہد کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے ایسا سازگار ماحول بنانے کی اہمیت پر زور دیاجو امن کی خواہش کا حقیقی عکاس ہو۔ دونوں رہنماؤں نے مزاکرات آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ عرب ریاستیں ان مزاکرات میں کس طرح مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ صدر عباس نے مزاکرات کا عمل فوری طور پر شروع کرنے پر آمادگی اظہار کیا۔


2017-05-20

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سعودی عرب کے رہنماؤں سے ملاقات

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ صدر کی ان ملاقاتوں سے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے امریکہ کا گہرا اور دیرینہ عزم نمایاں ہوا اور یہ امریکہ سعودی تعلقات کے بارے میں صدر کے اعتماد کی آئینہ دار تھیں۔ اس موقع پر صدر نے علاقائی امن و سلامتی کے مسائل بشمول داعش اور القاعدہ کو شکست دینے، ایران کی عدم استحکام پر مبنی سرگرمیوں سے نمٹنے اور یمن و شام میں تنازعات جیسے علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر اور شاہ سلمان نے ایک مشترکہ تزویراتی طریق کار کے اعلامیے پر دستخط کیے جو متشدد انتہاپسندی سے نمٹنے، دہشت گردی کی مالیات کے خاتمے اور دفاعی تعاون کے فروغ کی خاطر قریبی تعاون کا ضامن ہے۔ مزید براں صدر نے سعودی عرب کے معاشی اصلاحات کے منصوبوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی معاشی کایاپلٹ کے لیے امریکی کاروباری اداروں کو مثالی شراکت کار کے طور پر سامنے لائے جس کا اظہار صدر کے دورے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے متعدد معاہدوں پر دستخط سے ہوتا ہے۔

دستیاب ہے:

ایرانی صدر روحانی کے دوبارہ انتخاب پر سعودی دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو

ہمیں جو امید ہے، میں جو امید رکھوں گا وہ یہ کہ اب روحانی اپنی دوسری مدت صدارت میں ایران کے دہشت گرد نیٹ ورک، اس کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کی مالی اعانت، اسے انسانی وسائل اور انتظام و انصرام کی فراہمی سمیت ہر اس چیز کے خاتمے کا عمل شروع کریں گے جو وہ اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں ان سے یہی امید ہے۔


مشترکہ تزویراتی تصور کا اعلامیہ برائے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سلطنت سعودی عرب

ریاستہائے متحدہ امریکہ اور سلطنت سعودی عرب خود کو 21ویں صدی کے لیے اپنی تزویراتی شراکت داری مضبوط بنانے اور پرامن مشرق وسطیٰ کے لیے تجدید شدہ راہ متعین کرنے کے لیے وقف کرتے ہیں جہاں معاشی ترقی، تجارت اور سفارت کاری علاقائی و عالمگیر سرگرمیوں کی علامت ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک اپنی تزویراتی شراکت داری میں ایک نئے دور کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کی بنیاد مستقل اعتماد اور مشترکہ مفادات پر ہو گی۔ مزید براں دونوں ممالک نے ایک مشترکہ تزویراتی مشاورتی گروپ کی تشکیل کا منصوبہ بنایا ہے جس کے میزبان ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر اور سعودی خادم الحرمین الشریفین یا ان کے موزوں نمائندے ہوں گے جو اس تزویراتی شراکت داری کے طریق کار کا تعین کریں گے۔ اس گروپ کا اجلاس سال میں کم از کم ایک مرتبہ دونوں میں کسی ایک ملک میں ہو گا اور اس میں باہمی تعاون کے شعبہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔


2017-05-15

شام میں اسد حکومت کے مظالم پر سفیر نکی ہیلی کا بیان

شام میں روا رکھے گئے مظالم پر دفترخارجہ کی طرف سے آج سامنے لائی گئی خفیہ دستاویزات واضح کرتی ہیں کہ اسد حکومت کس طرح منظم اور وحشیانہ انداز میں اپنے ہی لوگوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

دستیاب ہے:

2017-05-11

وزیر دفاع جم ماٹس کی برطانوی ہم منصب مائیکل فیلن سے دو طرفہ ملاقات

یہ بیان پنٹاگان کی ترجمان اعلیٰ ڈانا ڈبلیو وائٹ نے جاری کیا ہے

دستیاب ہے:

2017-04-28

وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے شمالی کوریا پر ہونے والے وزارتی اجلاس میں۔

وزیرخارجہ ٹِلرسن: جنابِ سیکرٹری جنرل، مفید ترین بریفنگ کے لیے آپ کا شکریہ۔ اب میں امریکہ کے وزیرخارجہ کی حیثیت سے ایک بیان دوں گا اور سلامتی کونسل سے خطاب کا موقع دینے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


مشیر برائے قومی سلامتی کا بیان

وائیٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا دفتر برائے فوری اجراء 1 فروری 2017   مشیر برائے قومی سلامتی کا بیان   "ایران کی حالیہ کارروائیاں، بشمول ایک اشتعال انگیز بیلسٹک میزائل کا تجربہ اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک سعودی بحری جہاز پر کیا جانے والا حملہ، اس چیز کو نمایاں…

دستیاب ہے:

2017-04-26

وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، وزیر دفاع جیمز ماٹس اور نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس کا مشترکہ بیان

شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے غیر قانونی پروگرام اور نیوکلیئر اور بلسٹک مزائلوں کے تجربات روکنے کی ماضی کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔ اشتعال انگیزی کی اپنی ہر حرکت سے شمالی کوریا شمال مشرقی ایشیا میں استحکام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحادیوں اور امریکی مادر وطن کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے


2017-04-24

ہیدا نوئرٹ کی محکمہ خارجہ میں بطور ترجمان تقرری

محکمہ خارجہ ہیدا نوئرٹ کو اپنی نئی ترجمان کے طور پر خوش آمدید کہتا ہے۔ نوئرٹ ٹی وی میزبان اور نامہ نگار کے طور پر 15 سالہ تجربے کی حامل ہیں۔ صحافتی ذمہ داریوں کے سلسلے میں وہ اندرون و بیرون ملک بہت سے اہم واقعات کی کوریج کر چکی ہیں جن میں نائن الیون کے دہشت گرد حملے، عراق جنگ اور سوڈان کے علاقے ڈارفر میں نسل کشی شامل ہیں۔