rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-12-24

امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے بجٹ میں نمایاں تخفیف پر گفت و شنید

آج اقوام متحدہ میں مالی سال 2018-2019 کے لیے بجٹ پر اتفاق پایا گیا۔ دیگر بہت سی کامیابیوں کے ساتھ امریکہ نے 2016-2017 کے بجٹ میں 285 ملین ڈالر کی تخفیف پر گفت و شید کی۔ اخراجات میں اس نمایاں بچت کے علاوہ ہم نے اقوام متحدہ کے بڑھے ہوئے انتظامی و معاونتی کاموں میں تخفیف کی، دنیا بھر میں امریکہ کی اہم ترجیحات کے لیے حمایت حاصل کی اور اقوام متحدہ کے پورے نظام میں مزید نظم و ضبط اور احتساب کو شامل کیا۔


2017-12-22

شمالی کوریا کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2397

شمالی کوریا کی جانب سے 29 نومبر 2017 کو بین البراعظمی بلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربے کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2397 کے تحت شمالی کوریا کے توانائی، برآمدات اور درآمدی شعبے پرنئی کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کا مقصد اس کی خلاف قانون سمگلنگ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔


#GES2017 کے موقعہ پر ۔ بھارت میں کاروباری خواتین کی طاقت کا مشاہدہ

میں شام کے وقت حیدر آباد پہنچی۔ شام کی تاریکی کے باوجود چمکتے رنگین سائن بورڈز 2017 کی بین الاقوامی کاروباری سربراہی اجلاس((GES کے مندوبین کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ چونکہ بھارت اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق بہت زیادہ ہےلہٰذا رات ہونے کے باوجود میری آنکھوں سے نیند غائب تھی اور میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے اجلاس کے لیے بالکل تیار تھی۔

دستیاب ہے:

2017-12-20

سرگئی میگنٹسکی جوابدہی قانون پر عملدرآمد کی سالانہ رپورٹ

آج دفتر خارجہ نے اس قانون پر عملدرآمد کے بارے میں امریکی حکومت کے اقدامات سے متعلق پانچویں سالانہ رپورٹ کانگریس کو جمع کرائی۔ اس سلسلے میں دفتر خارجہ نے محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کانگریس کو ایسے افراد کی فہرست دی ہے جو مصدقہ معلومات کی بنا پر اس قانون کے زد میں آتے ہی


2017-12-19

امریکی حکومت کی قومی سلامتی سے متعلق حکمت عملی پر صدر ٹرمپ کا بیان

میں اپنے مقصد سے جڑے فوجی، سویلین اور نفاذ قانون کے اداروں سے متعلق تمام پیشہ ور لوگوں کا بھی مشکور ہوں جو اپنی زندگیاں ہماری قوم کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہیں۔ خاص طور پر میں جنرل ڈنفورڈ اور جوائٹ چیفس آف سٹاف کے ارکان کی قدرافزائی کرتا ہوں۔ شکریہ، شکریہ، شکریہ (تالیاں)


انڈیا اور امریکہ میں انسداد دہشت گردی بارے نامزدگیوں سے متعلق پہلی بات چیت پر مشترکہ بیان

انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں نامزدگیوں کے حوالے سے امریکہ اور انڈیا میں بات چیت 18 اور 19 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوئی جس میں دہشت گردی سے متعلق نامزدگیوں کے معاملے پر باہمی تعاون میں اضافہ زیربحث آیا

دستیاب ہے:

صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر وزیرخزانہ سٹیون منوچن کا بیان

صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی ہمارے قومی مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور امریکی خوشحالی کے فروغ کی خاطر طاقت کے ذریعے امن کے حصول جیسا تصور اختیار کرتی ہے

دستیاب ہے:

2017-12-18

امریکی مفادات کی ترویج کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کی حکمت عملی کا اعلان

'ہماری حکومت کا پہلا فرض اپنے لوگوں، اپنے شہریوں کی ضروریات کی تکمیل، ان کی سلامتی یقینی بنانا، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی اقدار کا دفاع ہے' صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ


یروشلم پرسلامتی کونسل کی قرارداد کا مسودہ ویٹو کیے جانے کے بعد رائے کی وضاحت

ہم نے یہ ویٹو امریکی خودمختاری اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل میں امریکی کردار کے تحفظ میں کیا جس پر ہمیں کوئی شرمندگی نہیں۔ یہ بقیہ سلامتی کونسل کے لیے شرمندگی کی بات ہونی چاہیے۔


2017-12-15

وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا شمالی کوریا کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان

صدر ٹرمپ نےاپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طور پر نشاندہی کی تھی۔ اُن کا آج بھی یہی فیصلہ ہے۔

29 نومبر کے بین البراعظمی میزائل کے داغنے کے بعد، شمالی کوریا نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ اب اُس کی پاس اتنی استعداد ہے کہ وہ براعظم امریکہ کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکے۔ شمالی کوریا کی روز افزوں استعدادیں ہماری سلامتی اور دنیا کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہم اس دعوے کو خالی دھمکی نہیں سمجھتے۔