آج امریکہ نے اقوام متحدہ میں روسی مشن کے لیے کام کرنے والے 12 انٹیلی جنس اہلکاروں کی بیدخلی کا عمل شروع کر دیا ہے جنہوں نے امریکہ میں رہنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ایک جائزے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ 12 انٹیلی جنس اہلکار جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ہمارے اقدامات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے معاہدے سے مطابقت رکھتے ہیں۔
4 مارچ کو روس نے سالسبری میں ایک برطانوی شہری اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے کی مادہ استعمال
نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ٹامس شینن 25 تا 27 مارچ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ازبکستان کے صدر شفقت مرزیویو اور وزیر برائے خارجہ امور عبدالعزیز کامیلوو سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وہ صدر مرزیویو کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے میں ازبکستان کے اقدامات اور قیادت کے حوالے سے قابل قدر کردار کی حمایت کا اعادہ کریں گے اور ازبکستان نیز خطے بھر میں استحکام کے حوالے سے امریکی عزم نمایاں کریں گے۔
صدر: آپ سب کا شکریہ۔ اس عمل میں طویل وقت صرف ہوا۔ آپ نے میری بہت سی تقاریر، گفتگو اور انٹرویوز میں غیرمنصفانہ تجارت کے بارے میں سنا ہو گا۔ اس کے نتیجے میں مختصر وقت میں ہی ہمارے ملک میں 60 ہزار کارخانے بند ہو گئے۔ کم از کم 60 لاکھ نوکریاں ختم ہو گئیں جبکہ اب ان کی واپسی شروع ہو رہی ہے۔ کریسلر، فاکس کون اور بہت سی دوسری کمپنیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ یہ ادارے امریکہ واپس آنا چاہتے ہیں۔
'میری انتظامیہ میں امریکی خوشحالی کا سرقہ بند ہو جائے گا۔ ہم اپنی صنعت کا دفاع کریں گے اور امریکی کارکن کے لیے یکساں حالات کار تخلیق کریں گے۔ یہ قطعی فیصلہ ہے' صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ
امریکہ کابل یونیورسٹی پر آج ہونے والے اس ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ پر امن طور پر جشن نورز منانے والوں پر اس شرمناک حملے نے سال نو کو غم و الم سے لبریز کر دیا ہے۔
سوال: وزیرخارجہ کی روانگی کے حوالے سے مجھے یہ جاننا ہے کہ آیا آپ ہمیں ان کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے کچھ بتا سکتی ہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ وہ کل یہاں موجود تھے اور انہوں نے عملے کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ کیا وہ آج بھی یہاں ہیں؟ کیا ان کا اپنے آخری دن یعنی 31 مارچ تک روزانہ یہاں آنے کا منصوبہ ہے؟ اب ان کے حوالے سے کیا صورتحال ہے؟
واشنگٹن – آج امریکہ محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر (او ایف اے سی) نے امریکی دشمنوں کا پابندیوں کے ذریعے مقابلہ کرنے کے قانون (سی اے اے ٹی ایس اے) اور انتظامی حکم (ای او) 13694 کے تحت پانچ اداروں اور 19 افراد کو نامزد کیا ہے۔ اس اقدام کی رو سے 'سی اے اے ٹی ایس اے' کی مطابقت سے ترمیم اور مدون شدہ قانون کے تحت بداندیشانہ اور عناد پر مبنی سائبر سرگرمیوں میں ملوث مخصوص افراد کے اثاثوں پر روک لگا دی گئی ہے۔
'مجھے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا وزیرخارجہ نامزد کرتے ہوئے فخر ہے۔ مائیک نے ویسٹ پوائنٹ میں امتیازی حیثیت میں گریجوایشن مکمل کی، امریکی فوج میں نمایاں خدمات انجام دیں اور ہاورڈ لا سکول سے اعزاز کے ساتھ گریجوایشن کی۔ بعدازاں انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے دونوں جماعتوں میں خود کو منوایا۔
'وزیر خارجہ قومی سلامتی سے متعلق اہم معاملات پر واضح پیش رفت کے سبب عہدے پر کام کرنے کا بھرپور ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ