rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-10-13

صدر کا ایران کے بارے میں حکمت عملی کا اعلان- انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی بریفنگ

پہلے اعلیٰ انتظامی افسر: میرا اندازہ ہے کہ میرے پاس چند نکات ہی ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ آج شام صدر کے خطاب کو 'جے سی پی او اے' یا ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق تقریر سمجھا گیا ہے جو کہ درست نہیں۔ اگرچہ وہ 'جے سی پی او اے' اور جوہری معاہدے پر بات چیت کریں گے مگر بنیادی طور پر یہ ایران کے بارے میں حکمت عملی کے حوالے سے تقریر ہو گی جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت تمام ضرررساں سرگرمیوں اور ان تمام سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے تمام اقدامات کا تذکرہ ہو گا۔

دستیاب ہے:

ایران کے بارے میں حکمت عملی پر صدر ٹرمپ کا بیان

صدر: آپ کا بے حد شکریہ۔ میرے ساتھی امریکیو، امریکہ کے صدر کی حیثیت سے میرا اہم ترین فرض امریکی عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانا ہے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ ہم کسی خطرے کو جتنی دیر نظر انداز کرتے ہیں وہ اتنا ہی شدید ہو جاتا ہے۔ اسی لیے عہدہ سنبھالنے کےبعد میں نے ایران میں سرکش حکومت کے حوالے سے ہماری پالیسی کے مکمل سٹریٹجک جائزے کا حکم دیا۔ اب یہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے۔


محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے عسکری معاونین کے خلاف پابندیاں

واشنگٹن: آج امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے انضباط غیرملکی اثاثہ جات (او ایف اے سی) نے ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کو دہشت گردی سے متعلق عالمی انتظامی حکم (ای او) 13224 اور امریکہ کے مخالفین پر پابندیوں کے قانون کی مطابقت سےان پابندیوں کے لیے نامزد کیا ہے


2017-10-12

یونیسکو سے امریکہ کی علیحدگی

12 اکتوبر 2017 کو امریکی دفتر خارجہ نے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بکووا کو تنظیم سے علیحدگی کے امریکی فیصلے کے بارے میں باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے اور یہ کہ اس کی بجائے امریکہ یونیسکو میں اپنا مستقل مبصر مشن قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا ور یونیسکو کے بڑھتے ہوئے بقایا جات ، تنظیم میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت اور یونیسکو میں مستقل اسرائیل مخالفت پر امریکی تشویش کا غماز ہے۔


کیٹلین کولمین، جوشوا بوئل اور ان کے خاندان کی دہشت گردوں کی قید سے رہائی پر

امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔


سفیر ہیلی اور برمی قومی سلامتی کے مشیر یو ٹوانگ ٹانگ کے درمیان ملاقات

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے قومی سلامتی پر برما کے مشیر یو ٹوانگ ٹانگ سے ملاقات میں برما میں پناہ کے متلاشی افراد کے سنگین بحران پر بات کی۔

دستیاب ہے:

مغوی بوئل کولمین خاندان کی پاکستان میں بازیابی پر صدر ٹرمپ کا بیان

امریکی شہری کیٹلین کولمین اور ان کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئل کو طالبان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔ محترمہ کولمین نے قید میں تین بچوں کو جنم دیا۔ گزشتہ روز امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

دستیاب ہے:

2017-10-08

مہاجرین کے امریکی معاشرے میں ادغام اور مالی کامیابی کے لیے اہلیت پر مبنی اصلاحات

کارکن دوست امیگریشن اصلاحات کی بدولت سلسلہ وار ہجرت کا خاتمہ ہو گا اور مستقل قانونی رہائشی درجہ خاندانی تعلقات کے بجائے اہلیت کی بنیاد پر ملے گا جس سے تارکین وطن کو اس سماج کا حصہ بننے، مالیاتی خودمختاری اور ترقی میں مدد ملے گی۔


تارکین وطن کے بارے میں صدر کی نئی ترجیحات

تارکین وطن کے حوالے سے صدر کی نئی ترجیحات میں مضبوط و مستحکم سرحدوں اور قوانین کی مدد سے ملکی حفاظت کے ذریعے امریکی شہریوں کے تحفظ اور ہماری خودمختاری یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے


2017-10-05

انڈیا کو امریکی خام تیل کی کھیپ

حیدرآباد میں امریکی قونصل جنرل اور میری ساتھی کیتھرین ہیڈا اس ہفتے امریکی خام تیل کی نئی ترسیل کے سلسلے میں پہلی کھیپ کا خیرمقدم کرنے انڈین ریاست اڑیسہ میں پرادیپ بندرگاہ پر موجود تھیں۔ قونصل جنرل ہیڈا کے ساتھ انڈین وزارت خارجہ امور میں امریکی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری منو مہاور اور وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کے جوائنٹ سیکرٹری برائے عالمی تعاون سنجے سدھیر بھی ان کے ساتھ تھے۔

دستیاب ہے: