rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-12-06

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کا اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت کی حیثیت سے یروشلم کے بارے میں اعلان

یروشلم کو تسلیم کرتے ہوئے: صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ، یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اپنا وعدہ ایفا کر رہے ہیں اور انہوں نے وزارت خارجہ کو اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔


یروشلم پر صدر ٹرمپ کا بیان

میرا آج کا اعلان، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعے کے بارے میں ایک نئی سوچ کے آغاز کا پتہ دیتا ہے۔
1995 میں کانگریس نے یروشلم سفارت خانے کا قانون وفاقی حکومت پر یہ زور دیتے ہوئے منظور کیا کہ امریکی سفارت خانہ یروشلم یہ تسلیم کرنے کی خاطر منتقل کیا جائے کہ یہ شہر – انتہائی اہم بات – اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔ یہ قانون کانگریس نے دوطرفہ بھاری اکثریت سے منظور کیا اور چھ ماہ قبل سینیٹ نے بھی متفقہ ووٹ سے اس کا اعادہ کیا۔


صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ اس حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے کہ یروشلم میں اسرائیلی مقننہ، سپریم کورٹ، صدارتی دفتر اور وزیراعظم کا دفتر ہے۔


2017-12-05

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا برما کے بارے میں خصوصی اجلاس

آج صبح جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا برما کے بارے میں خصوصی اجلاس ہوا۔ امریکہ نے شروع سے ہی اس خصوصی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کی تھی اور میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کی صورتحال پر پیش کردہ قرارداد کا معاون تھا۔


صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے بات چیت

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی


وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور یورپی یونین کی نمائندہ اعلیٰ فیڈیریکا موگیرینی کا میڈیا کے لیے مشترکہ بیان برسلز، بیلجیم

نگران: (بات جاری) خواتین و حضرات، خوش آمدید۔ نمائندہ اعلیٰ نائب صدر فیڈیریکا موگیرینی اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کچھ ہی دیر قبل دوطرفہ ملاقات کی ہے اور وہ اپنی بات چیت کے حوالے سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے میڈیا بیانات جاری کریں گے۔


2017-12-03

مہاجرت کے عالمی معاہدے سے امریکی دستبرداری

امریکہ نے مہاجرت پر عالمی معاہدے (جی سی ایم) کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔


وزیر دفاع جیمز میٹس کی دورہ پاکستان سے قبل صحافیوں سے غیررسمی بات چیت

یاد رہے کہ ہم معدنی چشمے اور وہاں ہوٹل کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے مصر، سعودی عرب اور اسرائیل چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ مگر ہم سبھی نے وہاں خوبصورت ماحول میں پرسکون انداز میں ملاقات کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جب مل کر کام کرنے کے لیے سیاسی عزم و ارادہ موجود ہو گا تو مختلف مقامی ایجنڈوں اور مختلف النوع خارجہ پالیسیوں کے حامل ممالک یقیناً مل بیٹھیں گے۔

دستیاب ہے:

2017-12-02

مہاجرت کے عالمی معاہدے سے امریکی دستبرداری

اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے آج سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ مہاجرت سے متعلق عالمی معاہدے کو ترک کر رہا ہے۔


2017-12-01

دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسر کی جانب سے وزیرخارجہ کے دورہ یورپ کا جائزہ

نگران: سہ پہر بخیر۔ ہمارے ساتھ شمولیت پر آپ سبھی کا شکریہ۔ ہمیں خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر یہاں موجود ہیں جو وزیرخارجہ کے آئندہ دورہ یورپ کے حوالے سے پس منظر میں بات چیت کریں گے۔ رپورٹنگ نہیں بلکہ حوالے کے لیے ہم انہیں (دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسر) کہہ کر پکاریں گے۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ابتدا میں وہ وزیرخارجہ کے دورے پر بات کریں گے جس کے بعد آپ کے سوالات کے جواب دیں گے۔