تھامس ایل وجڈا قائم مقام نائب معاون وزیر برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ٹام وجڈا امریکی دفتر خارجہ میں جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے دفتر میں قائم مقام نائب معاون وزیر ہیں۔ انہوں نے 25 برس سے زیادہ عرصہ امریکی محکمہ خارجہ کی ملازمت کے دوران ممبئی، انڈیا میں قونصل جنرل اور رنگون…
رواں ماہ کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے سیئول میں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے 'دو کوریاؤں' کی المناک کہانی پر روشنی ڈالی تھی جن میں ایک آزاد، انصاف پرور اور پرامن جبکہ دوسرا غاصب، جابر اور خطرناک ہے۔ یہ تضاد امریکی قومی سلامتی کو درپیش انتہائی ہنگامی مسئلے کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ حقیقت جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں بھی واضح ہو جاتی ہے جہاں ڈاکٹر شمالی کوریا کے ایک زخمی اور کمزور سپاہی کا علاج کر رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے کم جانگ ان کی غلام ریاست سے فرار ہو گیا تھا۔
میں نے 15 نومبر کو برما میں نیپیٹا کا دورہ کیا جہاں ریاستی قونصلر آنگ سان سوکی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سینئر جنرل من آنگ لینگ سے میری الگ الگ ملاقات ہوئی۔ میں نے برما میں کامیاب جمہوری تبدیلی کے حوالے سے امریکہ کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا جہاں منتخب حکومت اصلاحات کے نفاذ، قیام امن، قومی مفاہمت اور راخائن ریاست میں تباہ کن بحران حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ بہت سے لوگوں کو درپیش ناقابل برداشت مصائب سے چھٹکارا دلانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ہولناک صورتحال کے جواب میں گزشتہ ہفتے میں نے انسانی امداد کی مد میں اضافی 47 ملین ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ یہ امداد راخائن ریاست کے بحران سے متاثرہ لوگوں کو دی جائے گی۔ یوں رواں سال اگست سے جاری اس بحران میں امریکی امداد کا مجموعی حجم 87 ملین ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسر اول: بہت اچھے، سبھی کو صبح بخیر۔ ہمارے ساتھ شمولیت پر آپ سبھی کا شکریہ۔ سپاس گزاری کے دن کی پیشگی مبارک باد۔ میں اپنی بات کے آغاز میں آپ کی توجہ وزیرخارجہ کے بیان کی جانب مبذول کرانا چاہتا تھا جو آج صبح ابھی جاری ہوا ہے۔ یہ بیان ان کے حالیہ دورہ برما اور وہاں ریاست راخائن کے بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہماری کوششوں سے متعلق ہے۔ جیسا کہ آپ پہلے ہی جان چکے ہیں کہ وزیرخارجہ نے 15 نومبر کو میانمر کے دارالحکومت نیپیڈا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریاستی قونصلر آنگ سان سو کی اور مسلح افواج کے کمانڈرانچیف جنرل من آنگ لینگ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
السيدة نويرت: شكراً للجميع على الانضمام إلينا اليوم للحديث عن القمة الدولية لريادة الأعمال التي ستعقد الأسبوع المقبل في حيدر أباد في الهند من 28 إلى 30 تشرين الثاني/نوفمبر. يسعدني أن أستضيف معنا اليوم مستشارة الرئيس إيفانكا ترامب، نائب مساعد مدير ومنسق المساواة بين الجنسين وتمكين المرأة ميشيل بيكيرينغ، والقائم بأعمال نائب مساعد وزير الخارجية لشؤون جنوب ووسط آسيا توم فاجدا.
صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کی جو ایک گھنٹہ سے زائد طویل رہی۔
مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر امریکہ ایسے بہت سے مخلوط الجنس افراد کی یاد مناتا ہے جنہوں نے تشدد کے واقعات میں جانیں گنوائیں۔
نوٹ: اس ترجمے میں سوال و جواب پر مشتمل بریفنگ سے جنرل نکلسن کے صرف افتتاحی کلمات ہی شامل ہیں۔ صورتحال کی مناسبت سے صرف افتتاحی حصے کا ہی ترجمہ کیا گیا ہے۔ عمومی حوالہ جات کے لیے ویڈیوز 'ڈی وی آئی ڈی ایس' پر دستیاب ہیں۔
نائب وزیردفاع کی ترجمان کمانڈر سارا ہگنز کے مطابق نائب وزیر دفاع پیٹرک شنیہن نے افغان متحدہ حکومت کے قائم مقام وزیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل طارق شاہ بہرامی سے آج پینٹاگان میں ملاقات کی۔
امریکہ اور انڈیا کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 میں شرکت کے لیے 1500 افراد کے انتخاب کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔ یہ کانفرنس 28 تا 30 نومبر انڈیا کے شہر حیدرآباد میں امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گی۔