rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-11-17

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 کے شراکت داروں کا اعلان میڈیا بیان

امریکی دفتر خارجہ نے کارباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 (جی ای ایس) کے لیے آج شراکت داروں کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ میزبانی میں یہ کانفرنس 28 تا 30 نومبر انڈین شہر حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ اس کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ کانفرنس کا موضوع 'پہلے خواتین، خوشحالی سب کے لیے' ہے اور اس موقع پر کاروباری خواتین کی معاونت اور دنیا بھر میں معاشی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔


2017-11-15

داعش کے خلاف عالمی اتحادکے چھوٹے گروپ کا اجلاس

داعش کو شکست دینے کے لیے بنائے گئے عالمی اتحاد کے چھوٹے گروپ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سطحی سفارتی نمائندوں کا اجلاس آج اردن میں ہوا جس میں اس دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کی ہماری عالمگیر مہم کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی اتحاد کے لیے صدر کے خصوصی نمائندے بریٹ مکگرک نے عراق اور شام میں پیش رفت پر تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا


2017-11-08

پناہ گزینوں کے لیے انسانی امداد پر کانفرنس کال

نگران: صبح بخیر، مہتا اور للت جھا، آپ کو اپنے ساتھ پا کر خوشی ہوئی۔ لندن سے سہ پہر بخیر۔ یہ بریفنگ دفتر خارجہ کے لندن میں میڈیا مرکز کی جانب سے ہے۔ دنیا بھر سے فون پر موجود تمام شرکا کو خوش آمدید۔ آج جناب سائمن ہینشا ہمارے ساتھ ہیں جو آبادی، مہاجرین اور مہاجرت کے حوالےسے ہمارے قائم مقام معاون وزیر ہیں۔ قائم مقام معاون وزیر ہینشا خطے میں اپنے حالیہ دورے، راخائن ریاست کے بحران سے جنم لینے والی انسانی اور انسانی حقوق سے متعلق صورتحال اور بنگلہ دیش و خطے میں مہاجرین کے لیے امریکی معاونت پر بات چیت کریں گے۔ قائم مقام معاون وزیر ہینشا واشنگٹن ڈی سی سے ہمارے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ہم معاون وزیر کی بات سے آغاز کریں گے جس کے بعد آپ سے سوالات لیے جائیں گے۔ براہ مہربانی سوالات کی قطار میں شمولیت کے لیے ٭ اور 1 بٹن دبائیے۔ اگر آپ سپیکر فون استعمال کر رہے ہیں تو شاید آپ کو ٭1 میں شمولیت سے پہلے ہینڈ سیٹ اٹھانے کی ضرورت ہو گی۔ آج کی کال آن دی ریکارڈ ہے اور اس کا دورانیہ قریباً 30 منٹ ہو گا۔ اس کے ساتھ ہی میں قائم مقام معاون وزیر سے کہوں گی کہ وہ بات کا آغاز کریں۔


صدر ٹرمپ کا جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی سے خطاب قومی اسمبلی سیئول، جمہوریہ کوریا

آپ کے ملک میں مختصر قیام کے دوران میلانیا اور میں یہاں کے قدیم اور جدید عجائبات اور آپ کی جانب سے اپنے گرمجوش استقبال سے بے حد متاثر ہوئے ہیں. گزشتہ شب صدر اور مسز مون نے بلیو ہاؤس میں منعقدہ خوبصورت استقبالیے میں ناقابل یقین حد تک بہترین میزبانی کی۔ اس دوران ہمارے مابین فوجی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک میں شفاف اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر مفید بات چیت ہوئی۔


2017-11-05

صدر ٹرمپ کا دورہ جاپان

انتظامیہ کے اعلیٰ افسر: شکریہ، سبھی کو شام بخیر۔ اچھا ہوا کہ وفد کے ہمراہ آپ میں بھی بعض لوگ میری طرح ہی
جیٹ لیگ کا شکار ہیں۔
میں نے سوچا کہ صدر کے دورہ ایشیا میں پہلے پڑاؤ کی بابت کچھ باتیں ہو جائیں۔ اس حوالے سے میں آج اور کل جاپان
میں صدر کی مصروفیات نیز اس دورے کے وسیع تر مقاصد کی بابت کچھ بتاؤں گا۔


2017-11-02

وزیرخارجہ ٹلرسن کا دورہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام، فلپائن اور برما

وزیرخارجہ ٹلرسن صدر کے دورہ جاپان، جمہوریہ کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ برما میں اضافی قیام بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ کا چھ ملکی دورہ ایشیائی الکاہل خطے میں ہمارے اتحادوں اور شراکتوں کے حوالے امریکی عزم کا اظہار ہے اور اس سے علاقائی امور اور باہمی مفاد و دلچسپی کے ضمن میں ایشیائی الکاہل میں معاشی تعاون (اے پی ای سی) اور مشرقی ایشیائی کانفرنس (ای اے ایس) میں ہماری ذمہ داریوں کا اظہار ہوتا ہے۔


صحافی مخالف جرائم پر عدم کارروائی کے خلاف عالمی دن

دنیا بھر میں صحافی عموماً اپنی ذات کو بہت بڑے خطرات میں ڈال کر ایسے مسائل سامنے لاتے ہیں جن سے تمام معاشروں میں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔ صحافی ناجائز کاموں اور بدعنوانی کی خبر دیتے ہیں، بین الاقوامی مجرم تنظیموں کی جانب سے خطرات کو سامنے لاتے ہیں اور جھوٹے بیانیے کے پھیلاؤ کا سبب بننے والی غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہماری اپنی جمہوریت کی اچھی کارکردگی اور دنیا بھر میں جمہوری اقدار کو سہارا دینے میں ان کوششوں کا ناگزیر کردار ہے۔


صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے جیروم پاول کی بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیڈرل ریزرو سسٹم نامزدگی کا اعلان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیروم ایچ پاول کو فیڈرل ریزرو سسٹم کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین نامزد کیا ہے۔ ان کے عہدے کی مدت چار سال ہو گی جس کا آغاز 3 فروری 2018 سے ہو گا۔


2017-10-29

قائم مقام معاون وزیرخارجہ برائے آبادی، پناہ گزین، اور ہجرت سائمن ہینشاہ برما اور بنگلادیش کے دورہ پرجانے والے وفد کی قیادت کر ینگے

آبادی، پناہ گزینوں اور ہجرت کے لیے قائم مقام معاون وزیرخارجہ سائمن ہینشاہ ایک وفد کی قیادت کرینگے جو 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک برما اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔ وفد اپنے دورے کے دوران ریاست راخائن کے بحران سے پیدا ہونے والے انسانی امداد اور انسانی حقوق کے بحران کے حل کے لیے بات چیت کرے گا اور برما، بنگلہ دیش اور خطے میں بے گھر ہونے والے افراد تک امداد کی فراہمی میں بہتری لانے کے طریقہ


2017-10-27

امریکہ انڈیا تجارتی گفت و شنید پر وزیر تجارت ولبر راس اور انڈین وزیر تجارت و صنعت سریش پربھو کا مشترکہ بیان

27 اکتوبر کو وزیر تجارت ولبر راس اور انڈین وزیر تجارت و صنعت سریش پربھو کی ملاقات ہوئی جس میں امریکہ انڈیا تجارتی تعلقات زیربحث آئے اور امریکہ انڈیا تجارتی گفت و شنید کا پہلا دور شروع ہوا۔ 2005 کے بعد امریکہ انڈیا مجموعی تجارت میں تین گنا متاثرکن اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین نے امریکہ انڈیا تعلقات کی نمایاں سٹریٹجک اور معاشی اہمیت کی توثیق کی جس سے مشترکہ معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، نئی نوکریاں پیدا ہوں گی اور دونوں ممالک کی خوشحالی میں اضافہ ہو گا۔ ترقی کے حوالے سے متعدد شعبہ جات میں تعاون کی اہمیت واضح کرتے ہوئے دونوں نے تجارتی رکاوٹوں میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور امریکہ و انڈیا میں کاروبار کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بامعنی پیش رفت کا عزم ظاہر کیا۔

دستیاب ہے: