rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2017-09-19

نائب صدر کی پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

نائب صدر مائیک پنس نے پہلی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آج نیویارک میں ملاقات کی۔ نائب صدر اور وزیراعظم عباسی میں صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق گزشتہ ماہ کے اواخر میں اعلان کردہ حکمت عملی کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی

دستیاب ہے:

صدر ٹرمپ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس سے خطاب

جناب سیکرٹری جنرل، جناب صدر، عالمی لیڈران، وفود کے معزز ممبران: نیویارک میں خوش آمدید۔ میرے لیے یہاں اپنے شہر میں امریکی عوام کے ایک نمائندے کی حیثیت سے دنیا کے عوام سے خطاب کرنے کے لیے کھڑا ہونا ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔


2017-09-14

وزیرخارجہ ٹلرسن اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی پریس کانفرنس

وزیرخارجہ ٹلرسن: جہاں تک امریکی انتظامیہ کی ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق پوزیشن کا تعلق ہے تو اس حوالے سے میں یہ کہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے بارے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے اور اسے آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔ اس پر کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہماری قوم سلامتی کونسل میں اندرونی طور پر اور صدر کے ساتھ متعدد مرتبہ بات چیت ہوئی ہے۔ مگر تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔


شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز میزائل تجربے سے دوسری مرتبہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے اتحادی جاپان کے عوام کو حالیہ ہفتوں میں براہ راست خطرے کا سامنا ہوا ہے۔


2017-09-11

نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کی برسی پر وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

آج کے دن ہم 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کے متاثرین کی یاد مناتے ہیں اور ان بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس دن جراتمندانہ طور سے بہت سی جانیں بچائیں۔ اس روز ان کی ہمت برائی کے مقابل امریکی عوام کے کردار کی نمایاں مثال ہے۔ اگرچہ اس دن ہمارا ملک زخمی تھا مگر آج ہم دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی امریکہ کو کبھی شکست نہیں دے پائے گی۔


2017-09-08

برما کی صورتحال پر نائب معاون وزیرخارجہ برائےجنوب مشرقی ایشیا پیٹرک مرفی کی پریس کانفرنس

آپ کا بے حد شکریہ، سبھی کو سہ پہر بخیر اور برما کی صورتحال پر بات چیت کے لیے آج ہمارے ساتھ فون پر موجود رہنے کا شکریہ۔ میں جانتی ہوں کہ اس موضوع پر بے حد دلچسپی پائی جاتی ہے۔ آج پیٹرک مرفی ایک مرتبہ پھر ہمارے ساتھ ہیں جو مشرقی ایشیااور بحرالکاہل کے امور کے دفتر میں جنوب مشرقی ایشیا سے متعلق نائب معاون وزیر خارجہ ہیں۔ آج کی کال آن ریکارڈ ہو گی اور بات چیت کے اختتام پر اسے نشرو شائع کیا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی میں نائب معان وزیر مرفی سے کہوں گی کہ وہ بات کا آغاز کریں۔


2017-09-04

شمالی کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے سفیر نکی ہیلی کا خطاب

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے شمالی کوریا کے معاملے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا۔ ہیلی اور جاپان، فرانس، برطانیہ اور جمہوریہ کوریا سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصبوں نے شمالی کوریا کی جانب سے تازہ ترین جوہری تجربے کے بعد ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی تھی۔


2017-09-03

وزیر دفاع میٹس کا وائٹ ہاؤس سے بیان

ہم نے آج صدر اور نائب صدر کے ساتھ جزیرہ نما کوریا میں حالیہ اشتعال انگیزی پر قومی سلامتی کا ایک مختصر رکنی اجلاس کیا۔


2017-08-31

عید الاضحیٰ پر وزیر خارجہ ٹلرسن کا تہنیتی پیغام

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان میری طرف سے نیک خواہشات قبول کریں اور ساتھ ہی میں فریضہ حج ادا کر کے گھروں کو لوٹنے والے افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


سفارتی مشنز میں برابری کے فیصلے کی تکمیل

امریکہ نے روسی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں امریکی سفارت کا حجم محدود کرنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کر دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام بلاجواز اور دونوں ممالک میں مجموعی تعلقات کے لیے ضرررساں ہے۔