پاکستان کے آئین میں اسلام کو ریاست کا مذہب قرار دیا گیا ہے اور ملک میں تمام قوانین کا اسلام کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ آئین میں یہ بھی لکھا ہے کہ 'دستور، قانون عامہ اور اخلاقیات کی رو سے ہر شہری کو اپنے مذہب کے اعلان، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کا حق حاصل ہے' ۔
وزیرخارجہ ٹلرسن نے جاپانی وزیرخارجہ تارو کونو اور جمہوریہ کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلی فون پر فرداً فرداً بات چیت کی جس میں شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود کے اوپر سے کیا گیا میزائل تجربہ زیربحث آیا۔
دنیا کو شمالی کوریا کی جانب سے زوردار اور واضح پیغام مل گیا ہے۔ اس حکومت نے اپنے ہمسایوں، اقوام متحدہ کے تمام ارکان اور کم از کم درجے کے قابل قبول عالمی رویے کی توہین کا اشارہ دے دیا ہے۔
۔ میرے خیال میں حالات پر مبنی طریق کار اس میں اہم ترین نکتہ ہے جو ماضی کے وقت پر مبنی طریق کار سے برعکس ہے جس میں فوج کی مخصوص تعداد اور نظام الاوقات دیے جاتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں صدر ٹرمپ اس حوالے سے واضح ہیں کہ اس مرتبہ صورتحال بالکل مختلف ہو گی کیونکہ انہوں نے میدان جنگ میں فوجی کمانڈرز کو بروقت فیصلے کرنے، زمینی حالات کی بنیاد پر میدان جنگ میں کارروائی اور جنگی منصوبوں کا اختیار دیا ہے جن کی منظوری وزیردفاع ماٹس دیں گے۔
آج شامی دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ میں مہلک کیمیائی حملے کو چار برس مکمل ہو گئے ہیں۔ شامی حکومت کے اس حملے میں 1400 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس المناک واقعے کے نتیجے میں جنم لینے والی ایک عالمی کوشش 1000 میٹرک ٹن سے زیادہ شامی کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے پر منتج ہوئی۔ تاحال، رواں سال 4 اپریل کو اسد نے ثابت کیا کہ بلاشبہ اس کے پاس اب بھی یہ ظالمانہ ہتھیار موجود ہیں جنہیں وہ معصوم شہریوں کے خلاف استعمال کرنے کا خواہش مند ہے۔
دفتر خارجہ نے امیگریشن اور شہریت کے قانون کے سیکشن 219 کے تحت حزب المجاہدین کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم اور انتظامی حکم 13224 کے سیکشن 1 (بی) کے تحت اسے خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ یہ تنظیم 'حزب ال مجاہدین' یا 'ایچ ایم 'کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ ان نامزدگیوں کا مقصد ایچ ایم کو دہشت گرد کارروائیوں کے لیے درکار وسائل سے محروم کرنا ہے۔ اس اقدام سے حاصل ہونے والے دیگر نتائج کے علاوہ امریکی دائرہ کارمیں ایچ ایم کے تمام اثاثے اور ان سے وابستہ مفادات منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کا اس گروہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین عمومی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسلامی جمہوری ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن کی امریکی کانگریس نے کثرت رائے سے منظوری دی اور صدر ٹرمپ نے اسے قانونی شکل میں منظور کیا۔ یہ پابندیاں ایران کی جانب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی برملا معاونت، اسلحے کی سمگلنگ، اشتعال انگیز اور عدم استحکام پر مبنی میزائل تجربات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی پاداش میں عائد کی گئیں۔ ان میں بہت سے سرگرمیاں ایران کی جانب سے اس کی عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہیں جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 بھی شامل ہے۔ نئی امریکی پابندیوں کا 'مشترکہ جامع منصوبہ عمل' (JCPOA) سے کوئی واسطہ نہیں جسے ایرانی جوہری معاہدہ بھی کہا جاتا ہے۔
ہم برکینا فاسو اور مالی میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں اس احمقانہ تشدد میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
داعش کے خلاف ہمارے 73 رکنی اتحاد کااس مہینے اجلاس یہاں واشنگٹن میں ہو رہا ہے۔ اس موقع پر میں ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت، عراقی افواج، کرد پیشمرگہ اور پورے عالمی اتحاد کو موصل کی آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عبادی کی جانب سے موصل میں عراق کی فتح کا اعلان داعش کے خلاف عالمگیر لڑائی میں ایک نمایاں سنگ میل تھا۔ اس ضمن میں ہم نے باہم مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
جنوب مغربی ایشیا – عالمی اتحاد وزیراعظم عبادی کی جانب سے موصل میں عراقی فتح کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہم داعش کے خلاف اس غیرمعمولی کامیابی پرعراقی سکیورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔