rss
تازہ ترین خبر
  • سب صاف کریں
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں
2019-03-08

خواتین کے عالمی دن پر وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

امریکہ 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن فخریہ طور سے مناتا ہے۔ ہم دنیا بھر میں ہر طرح کی خواتین اور لڑکیوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو سہارا دینے اور اپنے لوگوں اور ممالک کو بڑی ترقی کی راہ پر ڈالنے میں وسیع کردار ادا کیا ہے۔


2019-03-07

وزیر خارجہ مائیکل آر پومپئو کا دنیا بھر کی باہمت خواتین (آئی ڈبلیو او سی) کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب

وزیر پومپئو: شکریہ۔ شکریہ پام۔ سبھی کو صبح بخیر۔ دنیا بھر کی باہمت خواتین کے لیے تقریب اعزازت کی پہلی مرتبہ میزبانی کرنا میرے لیے واقعتاً ایک اعزاز ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اعزاز یافتگان کے اس غیرمعمولی گروہ کے ساتھ اظہار مسرت کے لیے آپ سب لوگ یہاں موجود ہیں۔


2019-03-06

دفتر خارجہ کی جانب سے امریکہ اور انڈیا کے مابین اعلیٰ تعلیم میں تحقیقی اشتراک کے اقدام کا آغاز

آج امریکی دفتر خارجہ میں جنوبی و وسطی ایشیائی امور کا دفتر 'پارٹنرشپ 2020' کا آغاز کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد امریکی اور انڈین اداروں میں 21ویں صدی کے اہم علمی شعبہ جات میں تحقیقی شراکتیں قائم کرنا ہے۔

دستیاب ہے:

2019-02-24

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول ایلس ویلز کا دورہ کرغیزستان و ازبکستان

جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ اول (پی ڈی اے ایس) ایلس ویلز 25 تا 28 فروری ایک وفد کے ہمراہ کرغیزستان میں بشکک اور ازبکستان میں تاشقند کا دورہ کریں گی۔


2019-02-22

سفیر کیلی کرافٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نامزد کرنے کا ارادہ

مجھے بے حد خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے سفیر کیلی کرافٹ کو اقوام متحدہ میں ہمارا اگلا سفیر نامزد کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔


2019-02-21

خصوصی سفیر براؤن بیک کا اسلام آباد اور ابوظہبی کا دورہ

عالمگیر مذہبی آزادی کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر سیم براؤن بیک 21 تا 25 فروری پاکستان میں اسلام آباد اور متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔

دستیاب ہے:

2019-02-20

امریکی محکمہ خزانہ کی منشیات کے انڈین سمگلر جسمیت حاکم زادہ اور اس کے نیٹ ورک پر پابندیاں

واشنگٹن: آج امریکی محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثہ جات پر کنٹرول کے دفتر (او ایف اے سی) نے انڈین شہری جسمیت حاکم زادہ کو 'منشیات کے غیرملکی سرغنوں کی نامزدگی کے قانون' (کنگ پن ایکٹ) کی مطابقت سے منشیات کا نمایاں غیرملکی سمگلر قرار دیا ہے۔ 'او ایف اے سی' نے دو انڈین شہریوں اور انڈیا یا متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ چار اداروں کو بھی پابندیوں کے لیے نامزد کیا ہے جو جسمیت حاکم زادہ کی منشیات کی تجارت میں ملوث


2019-02-16

ہیدا نوئرٹ کی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزدگی پر غور کا معاملہ

آج ہیدا نوئرٹ نے اقوام متحدہ میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کے لیے زیرغور اپنا نام واپس لے لیا۔ صدر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی نامزدگی کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے۔


2019-02-15

بنگلہ دیش کے لیے ‘مشترکہ ردعمل کے منصوبے’ کے آغاز پر نئی انسانی امداد کا اعلان

آج جنیوا میں امریکہ نے بنگلہ دیش کے لیے اقوام متحدہ کا مشترکہ ردعمل کا منصوبہ شروع ہونے پر انسانی امداد کی مد میں 60 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔


2019-02-14

مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی پر مبنی مستقبل کے فروغ پر وزارتی اجلاس کے مشترکہ سربراہان کا بیان

13 اور 14 فروری کو 62 ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اکٹھے ہوئے جس کا اہتمام پولینڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد مزید محفوظ اور مستحکم مشرق وسطیٰ کے لیے کام کرنا تھا۔